بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والوں کیخلاف منظم کارروائی کا وقت آگیا ہے، پوپ فرانسس

تشدد کا نشانہ بننے والے معصوم بچے امید سے ہماری دیکھ رہے ہیں ،اللہ کے نیک بندے بھی ہم سے انصاف کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں، کانفرنس سے خطاب

جمعرات 21 فروری 2019 21:48

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے واضح طور کہا ہے کہ کم سن بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے پادریوں اور مذہبی پیشواؤں کے خلاف منظم کارروائی کرنے کا وقت آگیا ہے۔پاپائیت کے مرکز ویٹی کن میں شروع ہونیوالی 4 روزہ کانفرنس کے افتتاحی سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ پوری دنیا کی نگاہیں ہماری طرف امید سے دیکھ رہی ہیں اور اب مجرموں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے کا وقت آچکا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کانفرنس چرچز میں پادریوں کی جانب سے جنسی زیادتی و جنسی تشدد کا نشانہ بنائے گئے بچوں کو انصاف فراہم کرنے اور ایسے واقعات کو روکنے کیلئے منعقد کی گئی ہے۔اس کانفرنس کے دوران 114 اعلیٰ بشپ کو ایسے واقعات روکنے اور مذہبی تعلیمات مکمل کرنے کے بعد دنیا بھر میں خدمات کیلئے بھیجا جائے گا،اگرچہ اس کانفرنس میں مسیحیت کے دیگر موضوعات بھی زیر بحث آئینگے، تاہم کانفرنس کا فوکس پادریوں کی جانب سے جنسی تشدد کی آنیوالی خبریں ہونگی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے پہلے ہی دن پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ کم سن بچوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف منظم کارروائی کی جائے۔پوپ فرانسس نے کہا کہ تشدد کا نشانہ بننے والے معصوم بچے ان کی طرف امید سے دیکھ رہے ہیں اور اللہ کے نیک بندے بھی ہم سے انصاف کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔پوپ فرانسس نے کانفرنس میں موجود بشپس اور دیگر مذہبی پیشواؤں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اس معصوم بچے کے رونے کی آواز سنیں جو ہم سے انصاف مانگ رہا ہے۔مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے واضح طور پر کہا کہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ ظلم کی مذمت نہیں بلکہ ظالموں کے خلاف منظم کارروائی چاہتے ہیں اور اب وقت آ چکا کہ ہم بچوں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :