عوامی شراکت پر مبنی پروگرام برائے مقامی ترقی کے تحت مختلف اضلاع میں 4000 ترقیاتی منصوبوں کو شروع کیا گیا ہے،شہرام ترکئی

جمعرات 21 فروری 2019 21:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات, الیکشن و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوامی شراکت پر مبنی پروگرام برائے مقامی ترقی (سی ڈی ایل ڈی)کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں تقریبا 4000 ترقیاتی منصوبوں کو شروع کیا گیا ہے جو حکومت کا انقلابی قدم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں یورپی یونین سفیر Cautain Francois Jean کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ظاہرشاہ ٹیم لیڈر ندیم بشیر( سی ڈی ایل ڈی) دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی پاکستان میں یورپین سفیر نے عوامی شراکت پر مبنی پروگرام برائے مقامی ترقی کی پیش رفت اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی ترقی میں مقامی لوگوں کا کردار بہت اہم ہے صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ عوامی شراکت پر مبنی پروگرام برائے مقامی ترقی کو صوبے کے چار دیگر اضلاع تک توسیع دی گئی ہے اور اب تقریبا صوبے کے آدھے اضلاع کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے شہرام خان ترکئی نے کہا کہ عوامی شراکت پر مبنی پروگرام برائے مقامی ترقی صوبائی حکومت کا بڑا ترقیاتی پراجیکٹ ہے جس کی مالیت تقریبا بارہ ارب روپے ہے۔

۔