اسلامی یونیورسٹی اور چین کی شین زن یونیورسٹی کے مابین باہمی تعلیمی تعاون پر اتفاق، دو طرفہ تعاون سے مشترکہ ڈگری پروگراموں کے اجراء پر تبادلہ خیال
تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے مابین حائل خلا کو پر کرنے میں جامعات کا کردار اہم ہے ، ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی سی پیک کے اثمار سے مستفید ہونے کے لیے پاک چین جامعات کے مابین روابط کو بڑھایا جائے،ڈاکٹر الدریویش
جمعرات 21 فروری 2019 21:59
(جاری ہے)
دوران اجلاس شین زن یونیورسٹی کے صدر اور وفد کے اراکین نے اسلامی یونیورسٹی کی قیادت کو اپنی یونیورسٹی کے مقاصد، وژن، اقتصادی اصطلاحات میں کردار اور مشترکہ غیر ملکی ڈگری پروگراموں کے لیے کاوشوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
چینی یونیورسٹی کے صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی یونیورسٹی اور شین زن یونیورسٹی کے مابین تعاون تعمیری نتائج کا باعث بنے گا۔ انہوں نے اشتراک کے لیے اسلامی یونیورسٹی کی کاوشوںکی بھی تعریف کی ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریکٹر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹرمعصوم یٰسین زئی نے زور دیا کہ دونوں جامعات کو تجربات کے تبادلوں اور طلباء کو مواقعوں کی فراہمی کے ضمن میں باقاعدہ تفصیلی لائحہ عمل کی تشکیل پر کام کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے کہ وہ غیر ملکی سکالرز و محققین کو اپنے نو تشکیل کردہ بین المضامین مراکز میں کام کرنے کی دعوت دیتی ہے تاکہ ان کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکے ۔ ریکٹر جامعہ نے تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے مابین حائل خلا کو پر کرنے میں جامعات کے کردار پر بھی زور دیا جبکہ انہوں نے اس امرمیں بھی دلچسپی کا اظہار کیا کہ شین زن یونیورسٹی اور اسلامی یونیورسٹی کے کلیات میں پڑھائے جانے والے بہت سے مضامین میں مماثلت و مطابقت ہے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا کہ اسلامی یونیوررسٹی باہمی اشتراک اور تجربات کے تبادلوں سے استفادہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ سی پیک کے اثمار سے مستفید ہونے کے لیے ضروری ہے کہ پاک چین جامعات کے مابین روابط کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت سے ترقی کی مزید راہیں تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ اس اجلاس میں جامعہ کے نائب صدور سمیت ڈینز ، ڈائریکٹرز جنرلز، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.