گوگل نے بھارت کو حرام خور ملک قرار دے دیا

گوگل پر حرام خور ملک لکھنے سے بھارت کی تصاویر سامنے آ جاتی ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 فروری 2019 19:49

گوگل نے بھارت کو حرام خور ملک قرار دے دیا
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 فروری 2019ء) :گوگل نے بھارت کو حرام خور ملک قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان میں صورتحال تناو کا شکار ہے جس پر بھارتی کسانوں نے پاکستان کو ٹماٹر بیچنے سے انکار کر دیا ہے۔اس موقع پر بھارتی ٹی وی کی جانب سے انتہائی مضحکہ خیز رپورٹ بنائی گئی جس کا آغاز کچھ ان الفاظ سے ہوتا ہے کہ پاکستان ترسے گا اب لال ٹماٹر کو کیونکہ بھارت اس سال پاکستان کو ٹماٹر نہیں بیچے گا۔

اب پاکستان ہمارے ٹماٹر کھا ہمارے جوانوں کو نہیں مار سکے گا۔بھارتی کسانوں نے پاکستان کو ٹماٹر بیچنے سے انکار کر دیا ہے۔اس مضحکہ خیز رپورٹ میں یہی باور کروانے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان میں موجود فوج کے شیر جوان بھارتی ٹماٹر کھا کر ہی اس قدر بہادر ہو چکے ہیں اور اب پاکستان کو یہ سہولت نہیں دی جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان کے تجارتی سامان سے لدے ٹرک واہگہ بارڈر پر سرحد پار سے اجازت ملنے کے منتظر ہیں۔

اس ساری صورتحال میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو معاشی نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔اس موقع پر پشاور کے تاجروں نے بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کیلا، اننانس، لیچی، قہوہ، گرم مصالہ جات، اسپغول اور ادرک سمیت خیبر پختون خوا میں بھارتی ادویات کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی، کارخانوں مارکیٹ میں بھارتی پیمپرز کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ وہ وطن کی محبت میں ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے اس کی قیمت چکانا ہوگی۔دوسری جانب دونوں ممالک کے عوام بھی ایک دوسرے کے خلاف سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے محاذ پر مصروف ہو چکے ہیں۔اس حوالے سے ایک انتہائی دلچسپ چیز انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی اور بکثرت سوشل میڈیا پر شئیر کی جارہی ہے۔وہ گوگل سرچ ہے۔
اگر گوگل پر حرام خور کنٹری یعنی حرام خور ملک کے نام سے سرچ کی جائے تو بھارت کا نام سامنے آتا ہے ۔
۔یہ چیز بکثرت شئیر کی جارہی ہے۔
دوسری جانب سے نمک حرام سرچ کرنے پر بھی گوگل امیجز بھارتی جھنڈوں کی تصاویر سامنے نکال دیتا ہے۔