Live Updates

وزیراعظم ملک میں زراعت کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزراء

آلو کے کاشتکاروں کی فصل حکومت خریدے، وزیراعظم کو اس کی تجویز دی گئی ہے زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ملک کی 70فیصد آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے ملک میں سب سے زیادہ روزگار زراعت سے ملتا ہے،کسانوں کو دئیے جانے والے قرضوںپر سود کی شرح کم ہونی چاہئے،ملک میں بیج پر ریسرچ کرنے والا کوئی ادارہ نہیں ہے،جس کی وجہ سے پیداوار کم ہوتی ہے زراعت کیلئے بھی ایک چیمبر ہونا چاہئے،جس کے دفاتر تمام صوبوں میں ہونے چاہئیں مارکیٹ کمیٹیوں میں عہدے سیاسی لوگوں کو دئیے جارہے ہیں،کسی ایسے شخص کو عہدہ نہیں ملنا چاہئے،جس کا تعلق زراعت سے نہ ہو،حکومت کھاد بنانے والے کارخانوں کو گیس پر سبسڈی دے رہی ہے،محبوب سلطان،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور سرور خان کا کسان اتحاد کی طرف سے زراعت میں بہتری لانے کیلئے منعقدہ پروگرام میں اظہار خیال

جمعرات 21 فروری 2019 22:04

وزیراعظم  ملک میں زراعت کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، وفاقی وزراء
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں زراعت کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،آلو کے کاشتکاروں کی فصل حکومت خریدے،وزیراعظم کو اس کی تجویز دی گئی ہے،زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ملک کی 70فیصد آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے،ملک میں سب سے زیادہ روزگار زراعت سے ملتا ہے،کسانوں کو دئیے جانے والے قرضوںپر سود کی شرح کم ہونی چاہئے،ملک میں بیج پر ریسرچ کرنے والا کوئی ادارہ نہیں ہے،جس کی وجہ سے پیداوار کم ہوتی ہے،زراعت کیلئے بھی ایک چیمبر ہونا چاہئے،جس کے دفاتر تمام صوبوں میں ہونے چاہئیں،مارکیٹ کمیٹیوں میں عہدے سیاسی لوگوں کو دئیے جارہے ہیں،کسی ایسے شخص کو عہدہ نہیں ملنا چاہئے،جس کا تعلق زراعت سے نہ ہو،حکومت کھاد بنانے والے کارخانوں کو گیس پر سبسڈی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی،محبوب سلطان،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور سرور خان نے اسلام آباد میں کسان اتحاد کی طرف سے زراعت میں بہتری لانے کیلئے منعقدہ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ ریاض احمد فتیانہ،بیگم عابدہ حسین،ندیم افضل چن و دیگر ممبران قومی اسمبلی نے شرکت کی۔محبوب سلطان نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں زراعت کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

جو لوگ اسمبلیوں میں آتے ہیں ان میں سے اکثریت کا تعلق زراعت سے ہوتا ہے ۔ ان میں ہم بھی شامل ہیں۔ اب ہماری حکومت اور وزیر اعظم عمران خان خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ آئندہ آنے والے وقتوں میں زراعت کے شعبے میں بہت بہتری آئے گی ۔ جب کوئی پودا لگایا جاتا ہے تو اس کا پھل فوری نہیں ملتا اس کیلئے بھی انتطار کرنا پڑتا ہے اسی طرح ہماری ریسرچ میں بہتری آرہی ہے اس کا آنے والے وقت میں رزلٹ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ میری وزارت کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔ حکومت کی ترجیح میں زراعت شامل ہے ہم انشاء اللہ اس میں بہتری لائیں گے۔ صدرکسان اتحاد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری پیداواری لاگت دنیا کے برابر ہونی چاہیے۔ وزارت کا بجٹ صرف وزارت کے بجٹ کو بڑھائیں گے کیونکہ ۔1.1ارب روپے ہے جب ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں بڑہی ہے ۔ اس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں ہم اپنے بجٹ کو بڑھائیں گے کیونکہ یہ بھی اکیلا نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے چاول او رمکئی کے کاشتکاروں کو اچھی قیمت ملی ہے۔ آلوکی قیمت کے حوالیسے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی کہ یہمیں آلو خریدنا چاہیے۔ اس پر انہوںنے اتفاق کیاتھا۔ آلو کی زیادہ پیداوار پنجاب میں ہوتی ہے ۔ ہمیں اور پنجاب کو مل کر کاشتکاروں سے آلو خریدنا چاہیں۔وہاں پر پنجاب کے وزیربکتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ سے آلو کی قیمت میں بہتری آجائے گی لیکن میں نے کہا کہ اس سے بہتری نہیں آسکتی اس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں بات ٹھیک کررہا ہوں ۔

انشاء اللہ میںآلو کے کاشتکاروں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا ۔ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہر صوبے میں فصلوں اور زمین کی کوالٹی مختلف ہے۔ ہم صرف ایک فعل کی بات نہیں کرنا چاہیے بلکہ کسانوں کے مسائل کو حل کرناچاہیے۔زراعت ہمارے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ گنے کی قیمت کا یا آلو کی قیمت کا مسئلہ نہیں ہے ستر فیصد آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے۔

زراعت لوگوں کو سب سے زیادہ روزگار دیتی ہے۔ زراعت کی بہتری کیلئے وفاق کو صوبوں سے ملکر کام کرنا پڑے گا۔ اگر زراعت کی بہتری کیلئے کام نہ کیا گیا تو آئندہ آنے والے وقت میں موسمیاتی تبدیلی کی سے زراعت کے مسائل سامنے آئیں گے ۔ ملک میں پانی کی بہت کمی ہے ۔ زراعت کے لئے لون پر سود کی شرح کم کرنی پڑے گی ۔ ٹماٹر کے کاشتکاروں کو بھی مناسب ریٹ نہیں مل رہا ہے۔

بیج پر کوئی رئیسرچ نہیں ہورہی جب تک اچھا بیج نہیں ملے گا تب تک اچھی فصل پیدا نہیں ہوگی ۔ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم سرورخان نے کہا کہ میں بھی کاشتکار رہا ہوں وہ بھی بارانی علاقے سے ، مجھے زراعت سے بہت لگائو ہے میرا روزگار بھی زراعت ہے ۔ ہمارے علاقے میںانگور کی کاشت بہت بہتر رہی ہے۔ زراعت کیلئے بھی ایک چیمبر ہونا چاہیے اور یہ صوبوں میں بھی ہونا چاہیں۔

جو ممبران قومی و صوبائی اسمبلی میں ہیں انکی اکثریت کا تعلق زراعت سے ہوتا ہے لیکن وہ اسمبلی میں بے زبان ہوتے ہیں۔ ہم نے ملکر کاشتکاروں پر لگنے والے ٹیکس کی مخالفت کی تھی جس کی مجھے اپنی حکومت کو وضاحت دینا پڑی تھی ۔ ہم نے مڈکل مین کے رول کو کم کرنا ہے ۔ مارکیٹ کمیٹیوں میں عہدے سیاسی لوگوں کو دئیے جارہے ہیں لیکن کسی ایسے شخص کو عہدہ نہ دیا جائے جس کا تعلق زراعت سے نہ ہو ۔

ملتان میں دو کھاد بنانے والے کارخانوں کو گیس مل رہی ہے اور سبسڈی بھی دی جارہی ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ ہمارے سیاستدان کسانوں کا خون نچوڑنے والے سیاسدان ہیں۔ بجٹ ہم نے بنانا ہوتا ہے ۔ کارپوریٹ سیکٹر نے خریدی ہے اور ہم اپنے کسانوں کا خون نچوڑ نے میں ان کی مدد کررہے ہیں۔ اگر کسان بچے گا تو ملک بچے گا ۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یوریا کی قیمت میں تین روپے کی کمی ہوگی ۔

120ارب روپے کسانوں کے ہیں لیکن انڈسٹری والے لیتے ہیں ۔ زرعی ترقیاتی بنک صرف کسانوں کیلئے بنائے لیکن یہ کسانوں کا خون نچوڑ کر منافع کما رہے ہیں۔ اگرفصلیں نہیں ہونگی تو انڈسٹری کیسے چلے گی ۔ ریاض فتیانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کہ زراعت میں بہتری لائی جائے اور اگر زراعت میںبہتری آئے گی تو انڈسٹری میں بہتری آئے گی کیونکہ خام مال زراعت سے ہی حاصل کیا جاتا ہے،ہم نے مڈل مین کے رول کو کم کرنا ہے،جس سے زمیندار کو براہ راست فائدہ ہوگا۔

عابدہ حسین نے کہا کہ میں گزشتہ 48سال سے کاشتکاری کررہی ہوں پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ، گنے کے کاشتکاروں کو مل والے پیسے نہیں دیتے۔ بارشوں کی وجہ سے گندم کی فصل میںبہتری ہوتی ہے ۔ پیداوار زیادہ ہوگی اس حوالے سے ضروری اقدام کیے جانے چاہیں۔ میں نے کپاس کی پیداوار کرنا بند کردی ہے کیونکہ مسائل زیادہ تھے لیکن اب اس سال میں تھوری کپاس کاشت کروں گی ۔ کھادیں اور سپرے کی کوالٹی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ رکن اسمبلی رانا ارادت شریف خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سیشن میں ایک دن زراعت کیلئے رکھا جانا چاہیے۔ ملک میں پانی کی کمی ہے اور جتنا پانی ہے اس کا بہتر استعمال کیا جانا چاہیی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات