ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی رہائشی مکانوں پر فائرنگ و مارٹر گولہ باری

چناب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا، بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے در اندازی کی بھی کوشش

جمعرات 21 فروری 2019 22:06

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی رہائشی مکانوں پر فائرنگ و ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) ورکنگ باؤنڈری لائن کے ظفر وال چاروا سیکٹر پر بھارتی سیکورٹی فورسز نے رہائشی مکانوں پر فائرنگ و مارٹر گولہ باری کی اور اس کا چناب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا اور اس موقعہ پر جنگی جہاز بھی اڑائے گئے جس کی وجہ سے پاکستانی دیہات میں خوف وہراس پھیل گیااور مکین اللہ اکبر اور کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں ودفاتر سے باہر نکل آئے ، بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ و مارٹر گولہ باری سے رہائشی املاک کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ، ورکنگ باؤنڈری لائن کے قریب جنگی جہازوں کی پروازوں سے پاکستانی دیہات کے مکینوں مین خوف و ہراس پھیل گیا۔