صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

جمعرات 21 فروری 2019 22:06

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس پیر کو سہ پہر تین بجے طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کی دفعہ 54 کی شق 1 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس پیر کی سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔