حکومت متاثرین کی امدادوبحالی کے لئے کثیر فنڈز فراہم کررہی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

پی ڈی ایم اے اور متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ متاثرین کو معاونت کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں،جام کمال خان

جمعرات 21 فروری 2019 22:06

حکومت متاثرین کی امدادوبحالی کے لئے کثیر فنڈز فراہم کررہی ہے،وزیراعلیٰ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پی ڈی ایم اے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفت سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متاثرین کی امدادوبحالی کے لئے کثیر فنڈز فراہم کررہی ہے لہٰذا پی ڈی ایم اے اور متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ متاثرین کو معاونت کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پی ڈی ایم کے دورے کے دوران حالیہ بارشوں اور برف باری سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میر ضیاء لانگو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متاثرین کو مواصلاتی رابطہ کی سہولت کی فراہمی کے لئے پی ڈی ایم اے میں کال سینٹر قائم کیا جائے جس کے ذریعہ عوام معاونت کے حصول کے لئے پی ڈی ایم سے رابطہ کرسکیں، انہو ں نے ڈیزاسٹر رسک اسسٹمنٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی افادیت میں اضافہ کے لئے ادارے کے ایکٹ میں ضروری ترامیم کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سول ڈیفنس اور پی ڈی ایم اے کے درمیان مربوط روابط کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ کسی بھی قدرتی آفت سے موثر طور پر نمٹنا ممکن ہوسکے۔ انہوں نے پی ڈی ایم اے کو برف باری سے متاثرہ علاقوں میں بھی رسائی حاصل کرنے اور امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے ہنگامی صورتحال کے دوران ادارے کے پاس موجود جدید آلات کے استعمال کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :