Live Updates

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی برطرفی کا امکان

وزیر مملکت علی محمد خان کو اہم وزارت ملنے کا امکان ہے،صحافی نے اشارہ دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 فروری 2019 20:15

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی برطرفی کا امکان
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 فروری 2019ء) :وزارت اطلاعات و نشریات میں تبدیلی کا امکان ہے۔معروف صحافی عبدالغفار نے علی محمد خان کو وزارت اطلاعات ملنے کا اشارہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جب سے نئی حکومت آئی ہے ،تب سے میڈیا غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔اس وقت میڈیا ہاوسز کافی مشکلات کا شکار ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو بھی ان حالات کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔

یہ بھی اطلاعات تھیں کہ وزیر اعظم عمران خان بھی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اور وزیر اعظم عمران خان یہ محسوس کرتے ہیں کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ٹھیک طریقے سے حکومت کی ترجمانی نہیں کر پائے۔جس کے باعث وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی تبدیلی کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی میڈیا گروپ سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی عبدالغفار نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی علی محمد خان کو وفاق میں اہم وزارت ملنے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں علی محمد خان اچھے سے بولنا جانتے ہیں۔ان کے اس ٹوئیٹ سے تاثر ملتا ہے کہ آنے والے دنوں میں وزارت اطلاعات کا قلمدان علی محمد خان کو ملنے والا ہے۔ واضح ہو کہ گزشتہ روز فواد چوہدری اور نعیم الحق میں ٹوئیٹر پر ہونے والی بیان بازی نے بھی ان خبروں کو تقویت دی ہے۔گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے سیاسی مشیر نعیم الحق کی جانب سے ٹوئیٹ کیا گیا۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو پی ٹی وی کی انتظامیہ اور بورڈ پر مکمل اعتماد ہے اور وزیر اعظم عمران خان پی ٹی وی کو بی بی سی کی طرز پر آزاد اور خود مختار بنانا چاہتے ہیں اور حکومت اس حوالے سے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔
پی ٹی وی چونکہ چوہدری فواد حسین کی وزارت کے تحت آتا ہے تاہم انہیں پی ٹی وی کے معاملات میں نعیم الحق کی مداخلت پسند نہیں آئی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین نے نعیم الحق کی ٹوئیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مرزا غالب کا ایک شعر پوسٹ کر دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات