سنیل گواسکر نے ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرنے کی مخالفت کردی

ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان کوکھیل کرہراسکتا ہے، بھارت کے نہ کھیلنے سے پاکستان کودوپوائنٹس مل جائیں گے بورڈ پاکستان کوباہر کروانا چاہتا ہے لیکن ایسا ہوگا نہیں ہوگا، سابق بھارتی کرکٹر

جمعرات 21 فروری 2019 22:13

سنیل گواسکر نے ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرنے کی مخالفت ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نیورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے اور پاکستان پر پابندی لگوانے کی مخالفت کردی۔

(جاری ہے)

بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر نے ایک انٹرویو میں کہاایک انٹرویومیں سنیل گواسکرکا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان کوکھیل کرہراسکتا ہے، بھارت کے نہ کھیلنے سے پاکستان کودوپوائنٹس مل جائیں گے جس کا نقصان بھارت کوہی ہوگا۔

۔سنیل گواسکر نے کہا کہ بھارتی بورڈ ورلڈ کپ سے پاکستان کوباہر کروانا چاہتا ہیلیکن ایسا ہوگا نہیں کیونکہ آئی سی سی کے دیگرممبرممالک اس پراعتراض کردیں گے کہ یہ دونوں ممالک کا اندرونی معاملہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کروانے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھنے پرغورکررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :