بھارت کی حیلہ سازیوں پر کانگریس رہنما کھل کر بول اٹھے

بھارت کشمیر کو اپنا حصہ بنانا چاہتا ہے مگر کشمیریوں کو حق دینے کو تیار نہیں، سابق بھارتی وزیر چدم برم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 فروری 2019 20:40

بھارت کی حیلہ سازیوں پر کانگریس رہنما کھل کر بول اٹھے
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 فروری 2019ء) بھارت کی حیلہ سازیوں پر کانگریس رہنما کھل کر بول اٹھے،کانگریسی رہنماوں نے مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔مودی سرکار کی چال بازی پر کانگریسی رہنما بھی خاموشی توڑنے پرمجبور ہو گئے۔

پہلے پہل نوجوت سنگھ سدھو نے بھارت کی حیلہ سازیوں کا پردہ چاک کیا تو دیگر کانگریسی رہنما بھی مودی سرکار کے منافقانہ رویے پر بول اٹھے۔سابق بھارتی وزیر چدم برم کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کو تو پاس رکھنا چاہتا ہے مگر کشمیریوں کو بھارت کا حصہ بنانے پر تیار نہیں ہے۔کشمیریوں کے ساتھ بھارت کی ڈرامہ بازی مایوس کن ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے ایک اور سابق وزیر ہارون یوسف کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو 3 کلو گائے کے گوشت کا توپتہ چل جاتا ہے لیکن ان کو 350 کلو گرام کے بارود کا پتہ نہیں چلا۔

واضح ہو کہ اس سے پہلے بھارت کے سابق جج بھی مودی سرکار کو ہوشیار کر چکے ہیں۔بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے میں جو 42 نوجوان مارے گئے میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ آج کل جو لمبی چوڑی باتیں ہو رہی ہیں کہ ہم نے بدلہ لینا ہے تو میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ بدلہ لینے کا کیا مطلب ہے۔

کیونکہ جن لوگوں نے یہ حملہ کیا ہے وہ تو غائب ہو گئے۔بھارت نے جو کچھ کشمیر میں کیا ہے اس کے بعد ساری کشمیری عوام بھارت کے خلاف ہو گئی ہے۔دوسری طرف پاکستان پر حملہ کرنے کی بات ہو رہی ہے توپاکستان کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک نیوکلئیر پاور ہے۔اور جو بھارت نے وہاں سرجیل سٹرائیک کی وہ بلکل ایسے ہی جیسے ایک آدمی رات کو گھر میں سو رہا ہے اور آپ چپکے سے اس کے گھر میں گھسں اور ایک تماچہ مار کر بھاگ جائیں۔لیکن اب وہ آدمی سو نہیں رہا ہے اب پاکستانی فوج تیارہے۔اگر اس بار لائن آف کنٹرول کراس کرنے کی کوشش کی گئی تو جوابی کاروائی کے لیے تیار رہنا ہو گا۔