Live Updates

بھارت پاکستان کے سامنے ٹک نہیں سکتا،خادم رضوی

پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج اور منصوبہ بندی ہے،جنرل باجوہ بھارتی چیف کو گردن سے دبوچ لیں گے،بانی تحریک لبیک

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 فروری 2019 21:30

بھارت پاکستان کے سامنے ٹک نہیں سکتا،خادم رضوی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2019ء) :پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کا موقف سامنے آگیا۔خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج اور منصوبہ بندی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ بھارتی چیف کو گردن سے دبوچ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کافی تناو نظر آتا ہے۔

ایک جانب بھارت کی جانب سے پلوامہ واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جارہا ہے تو دوسری جانب بھارت پاکستان پر دباو ڈال کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔پلوامہ واقعہ کے بعد مسلسل بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اپنایا جا رہا تھا تاہم پاکستان نے بھی بھارت کے جارحانہ عزائم کو پنپتے دیکھ کر تیاری مکمل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

2 روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر بھارت کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو پاکستان اس جارحیت کابھرپورجواب دے گا۔

بھارت کو شائد علم نہیں کہ اس نے سیاست کی ڈرامہ بازی میں نیوکلئیر ہتھیار رکھنے والی قوم کو جنگ کی دھمکی دی ہے۔اس وقت بھارت کا سارا علاقہ پاکستان کے نشانے پر آچکا ہے۔اس حوالے سے تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کا ردعمل سامنے آچکا ہے۔
خادم رضوی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں خادم حسین رضوی کو حالات سے آگاہ کر کے انکا ردعمل لیا گیا ہے۔خادم رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے ،بھارت چند لمحے بھی پاکستان کے سامنے ٹھہر نہیں سکتا۔دنیا کہ بہترین منصوبہ بندی ہمارے پاس پے۔ہمارے جنرل باجوہ بھارتی فوج کے سربراہ کو گردن سے پکڑ کر کشمیر میں موجود جھیل میں غوطہ دیں گے۔                              
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات