اگلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 10 سے 15 روپے تک اضافے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 فروری 2019 21:39

اگلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2019ء) اگلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 10 سے 15 روپے تک اضافے کا امکان۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اگلے ماہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 10 سے 15 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے سمری تیار کی جا رہی ہے۔ اوگرا جلد ہی سمری حکومت کو منظوری کیلئے بھجوائی گئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے سمری منظور کیے جانے کی صورت میں ہی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری تیار کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :