Live Updates

مرکزی جمعیت اہل حدیث سعودی عرب کے زیر اہتمام ولی عہد سمو الامیر محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ پاکستان اور اس کے نتیجے میں ہونے والے معاشی معاہدات ،وزٹ فیس میں کمی ،حجاج کرام کی امیگریشن میں آسانیاں اور پاکستانی قیدیوں کی رہائی جیسے شاندار اقدامات پر بطور اظہار تشکر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیاگی

تمام مقررین نے ولی عہد کے بھرپور استقبال پر حکومت وقت اور وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کی اور خاص طور پر قیدیوں کی رہائی کے لیے وزیر اعظم کے درخواست اور اس کے جواب میں 2107 قیدیوں کی فوری رہائی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 فروری 2019 21:53

مرکزی جمعیت اہل حدیث سعودی عرب کے زیر اہتمام ولی عہد سمو الامیر محمد ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2019ء) سعودیہ مرکزی جمعیت اہل حدیث سعودی عرب کے زیر اہتمام ولی عہد سمو الامیر محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ پاکستان اور اس کے نتیجے میں ہونے والے معاشی معاہدات ،وزٹ فیس میں کمی ،حجاج کرام کی امیگریشن میں آسانیاں اور پاکستانی قیدیوں کی رہائی جیسے شاندار اقدامات پر بطور اظہار تشکر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔

جس سے ریاض کی تمام سیاسی، مذہبی، سماجی اور ادبی تنظیمیں جن میں مسلم ن ، تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام، پاک سر زمین پارٹی،قومی وطن پارٹی، مجلس پاکستان ،کشمیر انٹرنیشنل پریس کلب،پاک پروفیشنلز فورم اور بزم ریاض کے قائدین نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد سمو الامیر محمد بن سلمان ، سعودی عوام اور سب سے بڑھ کر ہماری چاہتوں، محبتوں اور عقیدتوں کے مرکز حرمین شریفین کے متعلق اپنے قلبی لگاو اور محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تمام مقررین نے ولی عہد کے بھرپور استقبال پر حکومت وقت اور وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کی اور خاص طور پر قیدیوں کی رہائی کے لیے وزیر اعظم کے درخواست اور اس کے جواب میں 2107 قیدیوں کی فوری رہائی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ولی عھد کے تاریخی الفاظ کہ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھئے "اس جملے نے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

۔ اور اکثر مقررین نے اس بات کا اظہار کیا کہ اگر اپوزیشن کو عشائیہ میں شامل کیا جاتا تو یکجہتی کا زیادہ اظہار ہوتا۔۔ تمھیدی کلمات سیکٹری اطلاعات و نشریات مرکزیہ مولانا عمر فاروق کیلانی صاحب نے خوبصورت الفاظ میں ادا کیے ۔ فضیلہ الشیخ زین عرفان صاحب نے عربی میں خطاب کیا اور اہل پاکستان کی بھرپور ترجمانی کی ۔ احتتامی خطاب میں امیر مرکزیہ جناب مولانا عبدالمالک مجاہد صاحب نے پاک سعودی تعلقات کی تاریخ بیان کی اور کہا کہ سعودی عرب کے حالیہ اقدامات نے ہر پاکستانی کا دل جیت لیے ہیں۔

اور حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے ہر پاکستانی ہر طرح سے تیار اور مستعد ہے اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے ۔ تلاوت قرآن مجید کی سعادت عبدالغفار مجاہد صاحب نے حاصل کی اور دعائے خیر امیر مرکزیہ ریاض قاری عبدالوحید صاحب کی۔ تمام قائدین نے مرکزی جمعیت اہل حدیث سعودی عرب کے اس بروقت آل پارٹیز کانفرنس کے اقدام کو سراہا ۔۔ عشائیہ سے پروگرام کا احتتام ہوا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات