جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی فضائیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا

ناقص طیاروں ،غیر معیاری تربیت کے باعث تین ہفتے میں 5 بھارتی جنگی جہاز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ، تین پائلٹ ہلاک ہوگئے

جمعرات 21 فروری 2019 22:36

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی فضائیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی فضائیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا،ناقص طیاروں اور غیر معیاری تربیت کے باعث ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں بھارت کے 5 جنگی جہاز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جنگی جنوں میں مبتلا بھارت کی فضائیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے، تین ہفتوں کے دوران پانچ بھارتی لڑاکا طیارے تباہ ہوگئے ہیں ، ان حادثات میں تین بھارتی پائلٹ ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔

بھارتی فضائیہ کے سابق حکام نے ہندئو انتہا پسند حکومت کو پاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے ایسے غیر معیاری تربیت یافتہ پائلٹس کیساتھ پاکستان کیخلاف کسی بھی کارروائی کا سوچنا بھارت کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :