منی لانڈرنگ او ردہشت گردوں کی معاونت روکنے کے ٹھوس اقدامات ، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا امکان

ایف اے ٹی ایف اجلاس کل ختم ہوگا

جمعرات 21 فروری 2019 22:39

منی لانڈرنگ او ردہشت گردوں کی معاونت روکنے کے ٹھوس اقدامات ، پاکستان ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا چھ روزہ اجلاس کل (جمعہ)کو ختم ہورہاہے۔ اجلاس کے آخری روز پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ جماعت الدعوة کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا فیصلیہ پاکستان کانام گرے لسٹ سے نکالنے میںمعاون ثابت ہوگا جبکہ منی لانڈرنگ او ردہشت گردوں کی معاونت روکنے کے ٹھوس اقدامات پر پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف ٹی ایف کاچھ روزہ جاری رہنے والا اجلاس آج پیرس میں اختتام پذیر ہوجائیگا۔ اجلاس کے اختتام پر پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کی سمت کا تعین کیا جائے گا۔ پاکستان کی رپورٹ انٹر نیشنل کو آپریشن ریو یو گروپ کے اجلاس میں پیش کی جاچکی ہے جس میں پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کو اجاگر کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر ریگویشنز 2018میں ترامیم کی گئیں۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں عالمی مالیاتی نظام کی ساکھ، سیفٹی اور سیکیورٹی سے متعلق غور کیاگیا جبکہ آئی ایم ایف ، عالمی بینک ، اقوام متحدہ ، او ای سی ڈی ، مالیاتی انٹیلی جنس یونٹس ، علاقائی باڈٖیز اور دیگر تنظیموں نے بھی اپنی اپنی رپورٹس ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پیش کیں۔ پاکستان کی جانب سے جماعت الدعوة کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کانام گرے لسٹ سے نکالنے میںمعاون ثابت ہوسکتا ہے۔