پمز اور وفاقی حکومت کے مذاکرات ناکام [ ہسپتال ملازمین کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

او پی ڈی کو کل بروز جمعہ مکمل بند کرنیکا اعلان

جمعرات 21 فروری 2019 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ) کو بورڈ آف گورنر زکے تحت کرنے پر وفاقی حکومت کے مذاکرات ناکام ہونے کے باعث ہسپتال ملازمین کا احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے۔ آئوٹ پیشنٹ ڈور (او پی ڈی) کو کل بروز جمعہ مکمل بند کرنیکا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان پمز بحالی مہم ڈاکٹر اسفندیار نے بتایا ہے کہ اوپی ڈی سروسز پیرا میڈیکل سٹاف آج بروز جمعہ کو مکمل بائیکاٹ کرکے او پی ڈی بند کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزارت صحت سے مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں ۔ پمز کے ای ڈی ڈاکٹر راجہ امجد پومی نے احتجاج خاتمے کیلئے ملازمین کو معطل بھی کردیا ہے معطل ملازمین نے وفاقی وزیر صحت کے سامنے دوران احتجاج نعرے بازی کی تھی جس پر ای ڈی نے معطل کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پمز کو بورڈ آف گورنرز کے تحت کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے۔ حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو او پی ڈی بندش کے علاوہ دیگر آپشنز بھی موجود ہیں ۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔