کوئٹہ پولیس ایگل اسکواڈ اہلکاروں نے آن لائن کے فوٹو گرافر سمیع اللہ کو زد کوب کیا

پولیس اہلکاروں اور آن لائن نیو ز ایجنسی کے فوٹو گرافر کے درمیا ن کوئی راضی نامہ نہیں ہوا ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا بیان حقائق پر مبنی نہیں

جمعرات 21 فروری 2019 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) آن لائن نیوز ایجنسی کے فوٹو گرافر سمیع اللہ اور پولیس اہلکاروں کے درمیان کوئی راضی نامہ نہیں ہواایس ایس پی انویسٹی گیشن کا بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے تاہم ایس پی عبداللہ آفریدی اور آن لائن نیو ز ایجنسی کے عملے کے درمیان رہائی پر گفتگو ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جناح روڈ پر پولیس ایگل اسکواڈ اہلکاروں نے آن لائن کے فوٹو گرافر سمیع اللہ کو زد کوب کیا اور پولیس اہلکاروں اور آن لائن نیو ز ایجنسی کے فوٹو گرافر کے درمیا ن کوئی راضی نامہ نہیں ہوا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے تاہم گذشتہ رات تھانے میں ایس پی عبداللہ افریدی نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی موجودگی میں آن لائن نیوز ایجنسی کے عملے کے ساتھ ان کی گرفتاری سے متعلق بات کی اور ایس پی عبداللہ افریدی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس اور صحافیوں کے درمیان ایک مضبوط رشتہ ہے

متعلقہ عنوان :