جنگ نہیں ہونے چاہیئے، جنگ ہوئی تو پاکستان ایٹم بم مار دے گا

جنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا، بھارت کو پاکستانی فوج کی سوچ کا بالکل کچھ نہیں پتا، پاکستان کے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار موجود ہیں: پاکستان سے غداری کرکے بھارت کے شہریت اختیار کر لینے والے طارق فتح کی مودی سرکاری کو تنبیہہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 فروری 2019 22:38

جنگ نہیں ہونے چاہیئے، جنگ ہوئی تو پاکستان ایٹم بم مار دے گا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2019ء)   جنگ نہیں ہونے چاہیئے، جنگ ہوئی تو پاکستان ایٹم بم مار دے گا، جنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا، بھارت کو پاکستانی فوج کی سوچ کا بالکل کچھ نہیں پتا، پاکستان سے غداری کرکے بھارت کے شہریت اختیار کر لینے والے طارق فتح کی مودی سرکاری کو تنبیہہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے غداری کرکے بھارت کے شہریت اختیار کر لینے والے طارق فتح نے مودی سرکاری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے جنگ نہ کرنا۔

پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دیے جانے پر تاریک فتح نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ نہیں ہونی چاہیئے۔ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ جبکہ اگر جنگ ہوئی تو پاکستان کی فوج بھارت پر ایٹم بم مارنے سے گریز نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

طارق فتح نے مودی سرکاری کو خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار موجود ہیں، اس لیے پاکستان سے جنگ کرنا عقل مندی نہیں ہوگی۔

دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے میں جو 42 نوجوان مارے گئے میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ آج کل جو لمبی چوڑی باتیں ہو رہی ہیں کہ ہم نے بدلہ لینا ہے تو میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ بدلہ لینے کا کیا مطلب ہے۔کیونکہ جن لوگوں نے یہ حملہ کیا ہے وہ تو غائب ہو گئے۔

بھارت نے جو کچھ کشمیر میں کیا ہے اس کے بعد ساری کشمیری عوام بھارت کے خلاف ہو گئی ہے۔دوسری طرف پاکستان پر حملہ کرنے کی بات ہو رہی ہے توپاکستان کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک نیوکلئیر پاور ہے۔اور جو بھارت نے وہاں سرجیل سٹرائیک کی وہ بلکل ایسے ہی جیسے ایک آدمی رات کو گھر میں سو رہا ہے اور آپ چپکے سے اس کے گھر میں گھسں اور ایک تماچہ مار کر بھاگ جائیں۔

لیکن اب وہ آدمی سو نہیں رہا ہے اب پاکستانی فوج تیارہے۔اگر اس بار لائن آف کنٹرول کراس کرنے کی کوشش کی گئی تو جوابی کاروائی کے لیے تیار رہنا ہو گا۔جسٹس مرکنڈے نے کہا کہ بھارت کے سرجیک اسٹرائیک کرنے میں کوئی حقیقت نہیں ہے اس بار بھارت سرجیل سٹرائیک نہیں کر سکے گا۔ جسٹس مرکنڈے نے کہا کہ یہ بھارتی رہنماؤں کی نااہلی اور بیوقوفی کا نتیجہ ہے کہ آج تمام کشمیری عوام بھارت کی مخالفت میں کھڑی ہے۔

جسٹس مرکنڈے کا کہنا تھا کہ بدلہ کیسے لیا جائے گا؟ کیا نہتے لوگوں پر حملہ کرنا بہادری ہے۔جب آپ ایک نہتے آدمی پر حملہ کریں گے تو پھر اس کے دوست رشتہ داروں میں بھی بدلے کی آگ بھڑک اٹھ سکتی ہے۔جسٹس مرکنڈے انٹرویو دینے کے دوران ڈنڈا لے کر بیٹھے رہے جب ان سے وجہ پوچھی گئی تو مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ میں نے اس لیے ڈانڈا پکڑا ہوا ہے کیونکہ میں بھی ایک کشمیری ہوں اور لوگ کشمیریوں پر حملے کر رہے ہیں۔میں بھی کشمیر ہوں میرے پاس اگر ہمت ہے تو میرے پاس آؤ یہ ڈنڈا تمہارا انتظار کر رہا ہے۔