ونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے زیراہتمام ٹاکرا مقابلوں کا دوسرا روز

دوسرے روز میوزک، کوکنگ، فائن آرٹس، کھیل سمیت دلچسپ مقابلوں کا انعقاد برٹش قونصل کی کنٹری ڈائریکٹر روزمیری ہلہورسٹ سمیت ماہرین اور وفود کے دورے ٹاکرا مقابلوں میں133 قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیاں و تعلیمی ادارے اور وفود شرکت کررہے ہیں یوسی پی ٹاکرا مقابلے چوبیس فروری تک جاری رہیں گے

جمعہ 22 فروری 2019 00:37

(لاہور ) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے زیراہتمام پانچ روزہ انٹرنیشنل ٹاکرا مقابلے جاری ہیں۔ ایونٹ کے دوسرے روزیوتھ اسمبلی، میوزک،ڈانس، کوکنگ، فائن آرٹس، لائف سائنسز،کمپیوٹر پروگرامنگ ،رسہ کشی اور ٹیبل ٹینس سمیت دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔دوسرے روز بڑی تعداد میں طلباوطالبات اور مختلف یونیورسٹیوں نے ایونٹ لیا، اٹھارہ سو سے زائد شرکا نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا ۔

(جاری ہے)

ٹاکرا کے دوسرے روز برٹش قونصل پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر روزمیری ہلہورسٹ،پریمئرانرجی کے کنٹری ہیڈ دانیال صدیقی سمیت ملکی و غیرملکی ماہرین اور وفود نے یوسی پی کا دورہ کیا اور ایونٹ کا مشاہدہ کیا۔ چیئرمین سٹوڈنٹ کونسل اورڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیرز پروفیسر طاہر اشفاق نے مہمانوں کو یوسی پی کے ٹی وی سٹوڈیوز اور ایف ایم ریڈیو سمیت اہم شعبوں کا دورہ کروایا۔ اس موقع پر مہمانوں کے انٹرویوز بھی ریکارڈ کئے گئے۔دوسرے روزکے اختتام پر قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔یوسی پی ٹاکرا مقابلے چوبیس فروری تک جاری رہیں گے

متعلقہ عنوان :