پی ایس ایل 4، کولن انگرا م زخمی ہونے سے بال با ل بچ گئے

کراچی کنگز کے بلے باز کو پشاور زلمی کے وہاب ریاض کی گیند سر کے پچھلے حصے پر لگی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 فروری 2019 01:25

پی ایس ایل 4، کولن انگرا م زخمی ہونے سے بال با ل بچ گئے
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ 4کے9ویں میچ کے دوران کراچی کنگز کے جنوبی افریقی بلے باز کولن انگرام خطر ناک انجری سے بال بال بچ گئے ۔پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے کولن انگرام کوباﺅنسر کیا جو ان کے ہیلمٹ کے پچھلے حصے سے ٹکرایا ،وہ کچھ دیر لڑکھڑائے جس نے وہاب ریاض سمیت پشاورزلمی کے دیگر کھلاڑیوں کو پریشان کردیا اور انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹر کو آنے کا اشارہ کیا،
پشاور زلمی کے کھلاڑی ڈاکٹر کو بلا رہے ہیں
پشاور زلمی کے کھلاڑی ڈاکٹر کو بلا رہے ہیں
ڈاکٹر کے چیک اپ میں کولن انگرام بالکل ٹھیک دکھائی دیئے اور انہوں نے اپنی بیٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 4کے9ویں میچ میںپشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44رنز سے شکست دیدی ۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی کے154رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کے لیام لیونگ سٹون اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی ہی گیند پر لیونگ سٹون حسن علی کا شکار بن گئے ،بابر اعظم صرف ایک رن بنا کر حسن علی کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوگئے ،بین ڈنک بھی صرف 12رنز بنا کروہاب ریاض کا شکار بنے،کولن انگرام21 رنز کے ساتھ سیٹ نظر آرہے تھے جب امام الحق نے انہیں رن آﺅٹ کردیا،سکندر رضا صرف 14رنز سکور کرکے عمید آصف کا شکار بن گئے ،کپتان عماد وسیم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے چھٹی وکٹ کے لیے49رنز جوڑے جس کے بعد عماد وسیم کو حسن علی نے پوویلین بھیجا،عامر یامین کوئی رن بنا ئے بغیر حسن علی کی تیسری وکٹ بنے،محمد عامر بھی کوئی رن بنائے بغیر حسن علی کا چوتھا شکار بن گئے،عمر خان بھی صفر کی خفت سے دوچار ہوئے،کراچی کی ٹیم 9وکٹوں پر صرف 109رنز بنا سکی ، پشاور زلمی کے لیے حسن علی نے 4وکٹیں لیں ۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کے کپتا ن عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پشاور زلمی کے لیے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا ، عامر یامین نے کامران اکمل کو صفر کی خفت سے دوچار کرتے ہوئے پویلین بھیجا،عمر امین اور امام الحق نے دوسری وکٹ کے لیے44رنز جوڑے جسکے بعد عمرا مین15رنز بناکر سکندر رضا کے ہاتھوں سٹمپ آﺅٹ ہوئے، وین میڈسن بغیر کوئی رن بنائے اسی اوور میں سکندر رضا کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ کیرون پولارڈ بھی بغیر کوئی رن بنائے عماد وسیم کے ہاتھوں بولڈ ہوئے،لیام ڈاسن اور امام الحق نے چوتھی وکٹ کے لیے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے76رنز جوڑے جسکے بعد لیام ڈاسن43رنز بنا کا عثمان شنواری کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے،امام الحق اپنی9ویں ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد56رنز بنا کر عثمان شنواری کے ہاتھوں بولڈ ہوئے،وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے محمد عامر کا شکار بنے،حسن علی 2رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے،کپتان ڈیرن سیمی نے اننگز کے آخری اوورز میں 10 گیندوں پر برق رفتار 24 رنز سکور کر کے ٹیم کا سکور 153 تک پہنچایا۔

کراچی کی جانب سے سکندر رضا اور عثمان شنواری نے دو دو جبکہ عماد وسیم، محمد عامر اور عامر یامین نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ اوس سے متعلق تھوڑی تشویش ہے، لیکن امید ہے زلمی کو کم سکور پر آﺅٹ کرلیں گے۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوالٹی سیمرز ہیں جو حریف ٹیم کے بیٹسمینوں پر دباﺅ رکھیں گے، اچھا کھیل کر شائقین کو محظوظ کریں گے لیکن کھیل کے اختتام پر ہماری ٹیم جیتے گی۔

کراچی کنگز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، سہیل خان کی جگہ عامر یامین جبکہ روی بوپارا کی جگہ بین ڈنک کو آج کے میچ میں موقع دیا گیا ہے۔کراچی کنگز کی ٹیم میں بابر اعظم، لیام لیونگسٹون، کولن انگرام، بین ڈنک، محمد رضوان، عامر یامین، سکندر رضا، عماد وسیم، محمد عامر، عمر خان اور عثمان شنواری شامل ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم کامران اکمل، امام الحق، عمر امین، وین میڈسین، کیرون پولارڈ، لیام ڈاسن، ڈیرن سیمی، وہاب ریاض، حسن علی، عمید آصف اور ابتسام شیخ پر مشتمل ہے۔