انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالر شپ پروگرام طالب علموں کو بہتر مستقبل تک رسائی کا موقع دیتا ہے. امریکی قونصل جنرل لاہور

فیصل آباد میں انگلش ایکسیس پروگرام کو دو سال تک 150 طلبا تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں.کولین کرینولگی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 22 فروری 2019 08:47

انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالر شپ پروگرام طالب علموں کو بہتر مستقبل تک ..
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری۔2019ء) امریکی قونصل جنرل کولین کرینولگی نے آج امریکی محکمہ خارجہ کے تحت فیصل آبادمیں منعقد ہونے والے انگلش ایکسیس مائکرو اسکالر شپ پروگرام کے فارغ التحصیل طلبا سے ملاقات کی اور تعلیم سے ان کے لگاوکو سراہا. 100 سے زائد تیرہ سے بیس سال تک کی عمر کے طلبا نے انگریزی زبان کی کلاسز کے ذریعے استعداد کار بڑھانے اور جاب مارکیٹ کے لیے تیاری کے لیے ترتیب دیے گئے دو سالہ محنت طلب تربیتی پروگرام میں شرکت کی.

یہ بلا معاوضہ بعد از سکول کلاسز اور تربیتی سرگرمیاں نوجوان نسل کو ان عملی صلاحیتوں سے بہرہ ور کرتی ہیں جو انہیں آجکل کی جاب مارکیٹ میں مسابقت کے قابل بنایں.

(جاری ہے)

قونصل جنرل کرینویلگی نے اعلان کیا امریکی دفتر خارجہ فیصل آبادکے لیے انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالر شپ پروگرام کو اگلے دو سال کے لیے 150 طلبا تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے. تعلیم تک رسائی کا مطلب بہتر روزگار اور بہتر مستقبل تک رسائی ہے اور پاکستان بھر میں طلبا کی معاونت امریکہ کے لیے باعث فخر ہے.

انہوں نے کہا امریکی محکمہ خارجہ 84 ممالک میں ایکسیس پروگرام منعقد کررہا ہے. پاکستان میں 2500 سے زائد طلبا ایکسیس پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں. 2004 سے اب تک 16000 سے زائد طلبہ ایکسیس پروگراموں سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں. واضح رہے کہ امریکی سفارت خانے کے تحت انگریزی زبان کے مختلف پروگرام چل رہے ہیں جن میں امریکی محکمہ خارجہ کی اساتذہ اور طالب علموں کے لیے خصوصی ویب سائٹ بہت مقبول ہے امریکی انگریزی کی نئی ویب سائٹ انگریزی زبان اور امریکی ثقافت پڑھانے اور سیکھنے کا ایک بے مثال آن لائن ذریعہ ہے.

ویب سائٹ اساتذہ اور طالب علموں کو نہ صرف تقریباً ہزار تعلیمی ذرائع پیش کرتی ہے بلکہ اساتذہ کے لیے ویبینارز(ویب پر موجود حلقے) اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع بھی. پاکستان میں امریکی سفارت خانہ پورے پاکستان میں کئی انگریزی پروگراموں کی اعانت کرتا ہے تاکہ انگریزی سیکھنے اور سکھانے کو اساتذہ اور طالب علموں کے لیے آسان بنایا جا سکے.

امریکی سفارت خانے میں انگریزی کے لیے افسران اور عملہ موجود ہے جو اساتذہ کے لیے تربیتی ورکشاپس منعقد کرتا ہے جس میں پیشہ ورانہ ترقی کے لیے تعلیمی وسائل اور وظائف مہیا کیے جاتے ہیں اور پورے پاکستان میں میزبان ملک کے تعلیمی اہلکاروں سے مشاورت کی جاتی ہے. انگریزی ایکسس ما ئکروسکالرشپ پروگرام تیرہ سے اٹھارہ سال کے ان طلبہ کے لیے ہے جن کا تعلق اشرافیہ سے نہ ہو، اسکول کے بعد کلاسوں اور تربیت کی مخصوص سرگرمیوں کے ذریعے انگریزی زبان سیکھنے کی بنیاد مہیا کرتا ہے.

ایکسس کے طلبہ اس ذریعے سے امریکی جمہوری اقدار کوسمجھتے ہیں، آن کی اپنے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کامیابی سے حصّہ لینے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاتا ہے اور مستقبل کے امریکی تبادلے اور تعلیمی پروگرامز کے لیے مقابلے اور شرکت کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاتا ہے. 2004 سے اِس پروگرام کے وجود میں آنے کے بعد سے 85 ممالک کے 90 ہزار سے زائد طلبہ ایکسس پروگرام کا حصّہ بن چکے ہیں.

پاکستان میں15 مقامات پر4 ہزار سے زائد طلبہ کے ساتھ دنیا کا سب سے وسیع ایکسس پروگرام جاری ہے جبکہ16ہزار سے زیادہ طالب علم اور اساتذہ اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرچکے ہیں. انگریزی زبان کے ماہرین ٹی ای ایس او ایل کے شعبہ میں تعلیم اور پیشہ ورماہرین ہیں‘وہ دو ہفتے سے تین مہینے تک کے پیشہ ورانہ ترقیاتی پروگرامز منعقد کرتے ہیں. ان کی عمومی ذمہ داریوں میں اساتذہ کی تربیت،نصاب اور کتابوں کو ترتیب دینا یا مہمان ادارے کے پروگرام کا جائزہ لینا شامل ہے‘بعض اوقات تربیت ومشاورت میں اعانت کے لیے ڈیجیٹل وڈیو کانفرنسز یا ویبینارز بھی منعقد کیے جاتے ہیں.

پاکستان میں ای ایل ماہرین نے پورے ملک میں مختصر دورانیہ کے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا ہے. ای ٹیچر سکالر شپ پروگرام انگریزی پڑھنے والے پیشہ ور افراد کو امریکی یونیورسٹیوں کی مہیا کردہ جدید، گریجویٹ درجے کی آن لائن کلاسز لینے کے مواقع مہیا کرتا ہے. اِن کورسز میں انگریزی کو بطور غیر ملکی زبان پڑھانے کے متعلقہ امکانات دریافت کیے جاتے ہیں.
انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالر شپ پروگرام طالب علموں کو بہتر مستقبل تک ..