دُبئی: بھارتی نوجوان کوبرطانوی خاتون سے نازیبا حرکات پر سزا

ملزم لفٹ میں خاتون سے بالکل چپک کر کھڑا ہو گیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 22 فروری 2019 11:25

دُبئی: بھارتی نوجوان کوبرطانوی خاتون سے نازیبا حرکات پر سزا
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری 2019ء ) عدالت نے ایک بھارتی نوجوان کو اُس کی شرمناک حرکت پر قید کی سزا سُنا دی۔ ملزم کو چھ ماہ جیل میں گزارنا ہوں گے جس کے بعد اُسے فوری طور پر ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ ملزم پر الزام تھا کہ اُس نے ایک رہائشی بلڈنگ کی لفٹ میں اپنے ساتھ برطانوی خاتون کو اکیلا پا کر اُس کے ساتھ شرمناک حرکات کی تھیں۔ جس کی خاتون نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی تھی۔

24 سالہ ملزم نے برطانوی خاتون کو لفٹ میں اکیلا پا کر اْس کے سامنے خود کو برہنہ کیا اور اْس کے جسم کے مختلف حصّوں سے چھیڑ چھاڑ بھی کی۔ عدالت میں 35 سالہ برطانوی خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ متحدہ عرب امارات آئی تھی۔وقوعہ کے روز وہ بلڈنگ کے 37 ویں فلور پر واقع جم میں یوگا کی غرض سے جا رہی تھی جس کے لیے وہ لفٹ میں سوار ہوئی۔

(جاری ہے)

تھوڑی دیر بعد اس لفٹ میں ایک بھارتی شخص بھی سوار ہو گیا۔

لفٹ میں ہم دونوں کے سوا اور کوئی نہ تھا۔ نوجوان اچانک میرے اتنا قریب آ گیا کہ میرا جسم اْس کے جسم سے چھْونے لگا۔ میں نے اْس سے پرے ہونے کی کوشش کی مگر وہ دوبارہ مجھ سے قریب ہو گیا۔اور منہ سے جنسی جذبات سے بھری آوازیں نکالنے لگا۔ میں اتنی خوفزدہ ہو گئی تھی کہ مدد کے لے چیخ و پْکار بھی نہ کر سکی اور نہ ہی اْسے خود سے دْور کر سکی۔ تھوڑی دیر بعد وہ جیسے پْرسکون سا ہو گیا۔

34ویں منزل پر جا کر وہ لفٹ سے باہر چلا گیا۔ جب میں 37ویں منزل پر جا کر لفٹ سے باہر آئی تو مجھے اپنے کپڑوں پر کچھ گیلا پن محسوس ہوا۔ مجھے ساری بات کی سمجھ آ گئی۔جس پر میں نے پولیس اسٹیشن جا کر ساری بات بتا دی۔ پولیس نے بلڈنگ میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کر لی۔ جو اسی بلڈنگ کا رہائشی تھا۔ خاتون کے لباس سے ملزم کے ڈی این اے کا پتا چل گیا۔