کترینہ کیف اب مداحوں کوخوفزدہ کرنے کی تیاریوں میں مصروف

اداکارہ اب ہارر فلم میں کام کریں گی جس کا سکرپٹ ہدایت کار علی عباس ظفر لکھیں گے

جمعہ 22 فروری 2019 11:41

کترینہ کیف اب مداحوں کوخوفزدہ کرنے کی تیاریوں میں مصروف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) اپنے حسن سے لوگوں کو زیر کرنے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول اب مداحوں کو ڈرانے کی تیاریوں میں ہیں۔کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے حسن کے دیوانے لاکھوں میں ہیں۔ ان کی خوبصورتی اور حسن کی وجہ سے ہی انہیں بالی ووڈ کی ’’باربی ڈول‘‘ بھی کہا جاتا ہے تاہم اب بالی ووڈ کی یہ خوبصورت حسینہ لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی تیاریوں میں ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں کترینہ کیف اورہدایت کار علی عباس ظفر نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں کترینہ سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے اب تک کس طرح کی فلموں میں کام نہیں کیا جس پر کترینہ نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اب تک ’’ہارر فلموں‘‘میں کام نہیں کیا۔ جس پر ہدایت کار علی عباس ظفر نے کہا کہ انہوں نے کترینہ کے لیے ایک ہارر فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے اور ہم دونوں اب خوفناک فلم میں کام کریں گے۔علی عباس ظفر نے یہ بات مذاق میں کہی تھی لیکن کترینہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو خوفناک فلم میں دیکھنا نہایت دلچسپ تجربہ ہوگا۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف اور علی عباس ظفر ماضی میں سپر ہٹ فلموں’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘اور’’میرے برادر کی دلہن‘‘ میں کام کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :