فلم ’’ہائو ٹو ٹرین یور ڈریگن؛دی ہڈن ورلڈ‘‘سینما گھروں کی زینت بن گئی

جمعہ 22 فروری 2019 11:48

فلم ’’ہائو ٹو ٹرین یور ڈریگن؛دی ہڈن ورلڈ‘‘سینما گھروں کی زینت بن ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) ہالی ووڈ کی2010 اور2014 کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ ایکشن فینٹسی فلم’’ہائو ٹو ٹرین یور ڈریگن‘‘سلسلے کی تیسری فلم ’’ہائو ٹو ٹرین یور ڈریگن؛دی ہڈن ورلڈ‘‘سینما گھروں کی زینت بن گئی۔

(جاری ہے)

رائٹر و ہدایتکارڈین ڈیبلوئس کی اس فلم میں مختلف کرداروں کی پسِ پردہ آوازیں ریکارڈ کرنے کیلئے ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں جے بروشل،کیٹ بلینچٹ،کریگ فرگوسن،امیریکا فریرا،جوناہ ہل ،ٹی جے ملر اور کرسٹین وگ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

بونی آرنلڈ کی پرڈیوس کردہ اس پریکوئل میں کہانی کومزید آگے بڑھایا گیا ہے جہاں ہکاپ اور ٹوتھ لیس (ڈائنوسار) دونوں بڑھے ہوچکے ہیں اور ان دونوں نے ایک نیا ڈریگن دوست بھی بنا لیا ہے۔نئے مقامات کی کھوج لگاتے ہکاپ اور اس کے ڈریگن برفانی غاروں کے قریب پہنچے ہیں جہاں آسے سینکڑوں جنگلی ڈریگن ملتے ہیں جسکے بعد اب آسے ان علاقوں میں امن بنائے رکھنے کی فکر لاحق ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :