میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو فالو کرتا ہوں۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا انکشاف

مجھے علم ہوتا ہے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں اور وہ کہاں جا رہے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 فروری 2019 11:55

میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو فالو کرتا ہوں۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2019ء) : بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستانی آرمی چیف کو فالو کرنے کا انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جب بھارتی آرمی چیف سے پاکستانی آرمی چیف کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں جنرل باجوہ کو پوری طرح فالو کرتا ہوں۔ وہ جو کہتے ہیں میں سنتا ہوں، میں مکمل طور پر فیڈ بیک لیتا ہوں ،میں اس بات کا بھی علم رکھتا ہوں کہ وہ کہاں کا دورہ کر رہے ہیں ۔

میں اُن کو ہر انداز میں فالو کرتا ہوں۔ وہ پاکستان کے آرمی چیف ہیں اور مجھے اُن کو فالو کرنا بھی پڑتا ہے۔ بھارتی اینکر نے سوال کیا کہ نوجوت سنگھ سدھو نے جب پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گلے لگایا تو کچھ لوگ بہت غصہ ہو گئے تھے، کیا آپ بھی غصہ ہوئے تھے؟ جس پربھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ میں کبھی غصہ نہیں ہوتا ، میں نے صاف کہا تھا کہ اس طرح کی باتوں سے میں پریشان نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ ہو سکتا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو لگا ہو کہ پاکستان آرمی چیف کو گلے لگانے سے ایک مثبت فضا قائم ہو گی اور اسی لیے انہوں نے ایسا کیا ہو لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت، جو اکثر پاکستان مخالف بیانات دینے اور گیدڑ بھبھکیوں میں مصروف رہتے ہیں، کی جانب سے پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فالو کرنے کے بیان نے ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

بھارتی آرمی چیف کو اس بیان پر بھارتی شہریوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے جبکہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے فخریہ انداز میں بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ آپ سب پاکستان پر حملے کی دھمکیاں دے رہے ہو اور اپنے آرمی چیف کو دیکھو جو پاکستان کے آرمی چیف کو فالو کر رہے ہیں۔بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اپنے اس انٹرویو میں مزید کیا کہا آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کیجئیے: