حوثیوں کیخلاف برسرپیکار قبائل کواسلحہ اور فوجی کمک فراہم کر دی گئی

حجور قبایل گذشتہ چار ہفتوں سے اس علاقے میں حوثیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں

جمعہ 22 فروری 2019 12:50

حوثیوں کیخلاف برسرپیکار قبائل کواسلحہ اور فوجی کمک فراہم کر دی گئی
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار قبائل کو آئینی حکومت کے معاون عرب اتحاد نے اسلحہ اور فوجی کمک فراہم کی ہے۔العربیہ کے مطابق حجتہ گورنری کے کشر ڈائریکٹوریٹ میں عرب اتحاد نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے حجور قبائل کو اسلحہ اور گولہ باردو فراہم کیا تاکہ وہ حوثیوں کیخلاف پوری قوت کے ساتھ جنگ کرسکیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ حجور قبایل گذشتہ چار ہفتوں سے اس علاقے میں حوثیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔یمنی وزارت دفاع کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب اتحاد کے طیاروں کی مدد سے حجور قبائل کو حوثیوں کی دہشت گردی روکنے کے لیے اسلحہ، طبی سامان اور دیگر ضروری اشیاء گرائی گئیں۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ عرب اتحاد نے براہ راست کسی یمنی قبیلے کو فوجی کمک فراہم کی ہے۔ یمن فوج نے مغربی حجور میں مستبا کے مقام پر حوثیوں کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا تھا۔ اس معرکے میں حوثیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ کئی مقامات سے پسپا ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :