اپنے ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر کر تی ہوں،ماہ نور

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 فروری 2019 12:17

اپنے ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر کر تی ہوں،ماہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،باؤ اصغر) آج کامیابیوں کی جن بلندیوں پر ہو ں یہ سب شائقین کا پیار، محبت اور میری ماں کی دعاؤں کی بدولت ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ ماہ نور نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ جب سے شوبز انڈسٹری میں کام کر رہی ہو ں ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر کر تی ہوں،میرے ہر کردار کو میری سوچ سے بڑھ پسند کیا جاتا ہے ،فلم انڈسٹری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ فلم انڈسٹری ایک بار پھر اچھے مقام پر جا رہی ہے اس میں ماضی کی بہت سی شاہکارفلموں کے سیکوئل بنائے جارہے ہیں جب کہ بہت سے لوگ نوجوان فنکاروں کو متعارف کروارہے ہیں ، یہ وہ سب اہم طریقہ کار ہیں جن کی بدولت ہم ترقی کی راہوں پرآگے بڑھ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :