مودی سرکار پلوامہ حملے کے بعد چائے سموسے کے مزے اڑاتے رہے اورشوٹنگ میں مصروف رہے

وزیراعظم نریندر مودی نے پلوامہ حملے کے بعد سے کچھ نہیں کھایا، اپوزیشن جماعتوں کے سنگین الزمات کے بعد بھارتی حکومت نے پلوامے حملے پر اپنی عوام کے ساتھ جذباتی کھیل کھیلنا شروع کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 فروری 2019 12:36

مودی سرکار پلوامہ حملے کے بعد چائے سموسے کے مزے اڑاتے رہے اورشوٹنگ ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 فروری 2019ء) بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پلوامہ حملے کے بعد سے اب تک کچھ نہیں کھایا تاہم اپوزیشن جماعت کانگرس نے مودی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھی مودی اپنی تشہری مہم میں مگن رہے۔جب پلوامہ حملے کی خبر آئی تو مودی اس وقت جم کاربٹ نیشنل پارک میں ایک دستاویزی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

اور نہ ہی مودی نے ٹھیک وقت پر مذمتی بیان جاری کیا۔اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ کیا کوئی ایسی نکمی اور ناکارہ حکومت بھی ہے جس کے وزیراعظم فوجیوں کی شہادت کے بعد فلم کی شوٹنگ کرتے رہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پلوامہ حملہ 3.10 پر ہوا جب کہ مودی اس شام 7بچے چائے کے ساتھ سموسے کے مزے لیتے رہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کانگرس جماعت رندیپ سورجیوالا نے کہا کہ پلوامے حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نے سوگ کا اعلان اس لیے نہیں کیا کہ کہیں انہیں اپنی حکومت کے مخلتف منصوبوں کا افتتاح ہی منسوخ نہ کرنا پڑ جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جب بھارت شہیدوں کے ٹکڑے چن رہا تھا تو تو وزیراعظم اپنے نعرے لگوا رہے تھے۔وزیراعظم فوجیوں کی شہادت کے بعد بھی فلم کی شوٹنگ کرتے رہے۔اور ووٹ لینے کے لیے شہیدوں کے کفن کے ساتھ تصویریں اور سیلفیاں لیتے رہے۔پلوامہ حملے کے بعد مودی سرکار نہ تو جواب دے رہی ہے نہ ہی اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے۔بھارت گہرے صدمے سے گزر رہا تھا لیکن مودی جی دو دن غیر ملکی یاترا پر سیر سپاٹے کے لیے جنوبی کوریا پہنچ گئے۔تاہم بھارتی حکومت نے اپوزیشن کے ایسے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی نے تو پلوامہ حملے کے بعد سے اب تک کچھ نہیں کھایا۔جس سے واضح ہوتا ہے کہ نریندر مودی نے پلوامے حملے پر اپنی عوام کے ساتھ جذباتی کھیل کھیلنا شروع کر دیا ہے۔