ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم، سپریم کورٹ نے ضبط شدہ غیر ملکی کرنسی درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا

جمعہ 22 فروری 2019 13:23

ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم، سپریم کورٹ نے ضبط شدہ غیر ملکی کرنسی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) سپریم کورٹ نے ضبط شدہ غیر ملکی کرنسی درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دور ان عدالت نے کہا کہ غیر ملکی کرنسی رکھنے پر درخواست گزار اسفند یار کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔ عدالت نے کہا کہ 2016 میں ایف آئی آر درج ہوئی۔عدالت نے کہا کہ اسفند یار سے بیس لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ نے ٹرائل عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے غیر ملکی کرنسی درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔