سپریم کورٹ نے ریاض فتیانہ کی انتخابات سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دی

جمعہ 22 فروری 2019 13:23

سپریم کورٹ نے ریاض فتیانہ کی انتخابات سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریاض فتیانہ کی انتخابات سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دی۔ جمعہ کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ درخواست 2013 کے انتخابات سے متعلق ہے۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ اب تو 2018 کے عام انتخابات بھی ہو چکے ہیں۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ آپ کی درخواست غیر موثر ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ اب اس معاملے کو چلایا نہیں جا سکتا۔بعد ازاںسپریم کورٹ نے معاملہ نمٹا دیا۔ریاض فتیانہ نے چوہدری اسدالرحمن کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔