واہ کینٹ پولیس کی سیا سی پشت پناہی پر اصیل مرغ لڑائی کی آڑ میں قمار بازی کے اڈے پر کارروائی ،دو مرغے برآمد

جمعہ 22 فروری 2019 13:23

واہ کینٹ پولیس کی سیا سی پشت پناہی پر اصیل مرغ لڑائی کی آڑ میں قمار ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) واہ کینٹ پولیس کی سیا سی پشت پناہی پر اصیل مرغ لڑائی کی آڑ میں قمار بازی کے اڈے پر کامیاب کارروائی کے دور ان لڑائی والے دو مرغے بھی برآمد کر لئے گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او راجہ اعزاز عظیم نیمرغوں کی للڑائی پر قمار بازی کی محفل جمانے والے 46 کھلاڑیوں کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کی گرفتاری اور تھانے منتقلی کے ساتھ ہی با اثر سیاسی شخصیات کی سفارشی کالوں کا تانتا بندھ گیا۔ سیاسی آشیرباد پر کھلاڑیوں کو چھڑانے میں ناکامی پر ایس ایچ او ودیگر افسران کو تبادلوں کی وارننگ دے دی گئی ۔پولیس نے تعزیرات پاکستان دفعہ/5 7/78 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ۔ایس ایچ او راجہ اعزاز عظیم کے مطابق مرغوں کی لڑائی میں موجود 46 کھلاڑیوں سے داؤ پر لگی 11 لاکھ 73 ہزار 500 کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ۔

متعلقہ عنوان :