وفاقی وزیر خسرو بختیار کی زیر صدارت اجلاس ،

اکنامک ایڈوائزری کونسل کو بارہویں پانچ سالہ منصوبے کے مسودہ پربریفنگ بارہویں پانچ سالہ منصوبے کا ہر سال جائزہ لیا جائیگا، معیشت کے تمام شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، وفاقی وزیر

جمعہ 22 فروری 2019 13:26

وفاقی وزیر خسرو بختیار کی زیر صدارت اجلاس ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہاہے کہ معیشت کے تمام شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کو بارہویں پانچ سالہ منصوبے کے مسودہ پر بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس و انڈسٹری عبدالرزاق داؤد، اکنامک ایڈوائزری کونسل کے ممبرز، سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور وزارت کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر خسر و بختیار نے کہا کہ بارہویں پانچ سالہ منصوبے کا ہر سال جائزہ لیا جائیگا تاکہ اسکے تمام اہداف حاصل کئے جا سکیں۔ مخدوم خسرو نے کہا کہ معیشت کے تمام شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ مخدوم خسرو نے کہاکہ بارہواں پانچ سالہ منصوبہ موجودہ حکومت کے ویژن کا عکاس ہے۔ سیکرپری پلاننگ نے بتایا کہ اب تک تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بارہویں پانچ سالہ منصوبہ کے مسودہ پر تیس سے زائد مشاورتی اجلاس ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :