دو بھائیوں کے درمیان گاڑی پر لڑائی ، عدالت نے گاڑی محمد وقار کے نام رجسٹرڈ ہونے کے باعث اپیل خارج کردی

جمعہ 22 فروری 2019 13:26

دو بھائیوں کے درمیان گاڑی پر لڑائی ، عدالت نے گاڑی محمد وقار کے نام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دو بھائیوں کے درمیان گاڑی پر لڑائی معاملے کی سماعت کے دوران گاڑی محمد وقار کے نام رجسٹرڈ ہونے کے باعث اپیل خارج کردی۔جمعہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کو بتایاگیا کہ درخواست گزار محسن علی نے بھائی محمد وقار سے گاڑی خریدی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے کہاکہ بھائی محمد وقار کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ بھی درج کرایا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ مجسٹریٹ نے گاڑی بھائی کو سپرداری پر دینے کا فیصلہ کیا جسے ختم کیا جائے تاہم عدالت نے گاڑی محمد وقار کے نام رجسٹرڈ ہونے کے باعث اپیل خارج کردی۔یاد رہے کہ مجسٹریٹ کی طرف سے گاڑی کی سپرداری فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :