سینئر اداکارہ ثمینہ بٹ کی حکومت پنجاب سے مالی امداد کی اپیل

جمعہ 22 فروری 2019 14:03

سینئر اداکارہ ثمینہ بٹ کی حکومت پنجاب سے مالی امداد کی اپیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) سینئر اداکارہ ثمینہ بٹ نے حکومت پنجاب سے مالی امداد کی اپیل کر دی ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثمینہ بٹ ان دنوں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سے مالی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے تیس سال تک فن کی خدمت کی ہے ،اب میں خود بیمار رہتی ہوں اور میرا اکلوتا بیٹا بھی بیماری میں مبتلاہے ۔ان حالات میں گزر اوقات بڑی مشکل سے ہو رہا ہے ۔ حکام سے اپیل ہے کہ میری مالی امداد کی جائے ۔