احسن خان کو انگلینڈ میں خیر سگالی سفیر کے طور پر بہترین خدمات سرانجام دینے پر خصوصی سرٹیفکیٹ ،شیلڈ سے نوازا گیا

جمعہ 22 فروری 2019 14:03

احسن خان کو انگلینڈ میں خیر سگالی سفیر کے طور پر بہترین خدمات سرانجام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) اداکار احسن خان کو انگلینڈ میں خیر سگالی سفیر کے طور پر بہترین خدمات سرانجام دینے پر خصوصی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بیرسٹر ریاض گل کی جانب سے احسن خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا جس میں لیڈر آف دی قونصل سٹیو کورن ،میئر ہوسلو سمیہ چوہدری اور ممبر پارلیمنٹ سیما ملہوترا نے نے شرکت کی اور احسن خان کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہویئے انہیں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا ۔

اس موقع پر احسن خان نے تقریب سے خطاب میں اوورسیز پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو زرمبادلہ بھیج رہے ہیں اس سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے اور جو کام آپ لوگ کررہے ہیں وہ انتہائی قابل تحسین ہے ، اپنا ملک چھوڑ کر دوسرے ملک میں آکر محنت مزدوری کر کے اپنے اور اہل خانہ کی کفالت کرنا ایک بڑا فریضہ ہے ، اس ضمن میں جو پیسہ پاکستان بھیجتے ہیں وہ ہمارے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔