اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ کا وکٹ کے درمیان تیز دوڑنے پر انعام کا اعلان

ہدف پورا نہ کرنے پرکھلاڑیوں کو پش اپ کی سزا بھی دی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 فروری 2019 13:20

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ کا وکٹ کے درمیان تیز دوڑنے پر انعام کا اعلان
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ فور میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ نے اپنے کھلاڑیوں کی رننگ کو بہتر کرانے کے لئے ڈیڑھ ہزار ڈالرز کا انعام مقرر کردیا لیکن کو ئی کھلاڑی انعام نہ جیت سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈین جونز نے پندرہ سو ڈالرز انعام وکٹوں کے درمیان رننگ کو بہتر بنانے کیلئے مقرر کردیا تاہم ڈین جونز کا انعام کسی کو نہ ملا، کھلاڑیوں کی دوڑیں بھی لگ گئیں اور ہدف پورا نہ کرنے پر انہیں پش اپ کی سزا بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈین جونز پاکستان سپر لیگ میں منفرد انداز میں کوچنگ کررہے ہیں،وہ نارمل ٹریک سوٹ کے بجائے سوٹ پہن کر بنچ پر بیٹھتے ہیں،لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وقار یونس ان کے ڈائریکٹر ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ہے ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائے گی۔