Live Updates

نواز شریف کی انجیو گرافی کی اب تک اجازت نہ دینا مجرمانہ فعل ہے،مریم اور نگزیب

نواز شریف انجیو گرافی کرانے پر آمادہ ہیں، ان کے انکار کی بات درست نہیں ،محمد نواز شریف کی صحت اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی ذمہ دار عمران نیازی اور ان کی کم ظرف حکومت ہوگی، ترجمان مسلم لیگ (ن)

جمعہ 22 فروری 2019 14:35

نواز شریف کی انجیو گرافی کی اب تک اجازت نہ دینا مجرمانہ فعل ہے،مریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ نواز شریف کی انجیو گرافی کی اب تک اجازت نہ دینا مجرمانہ فعل ہے،نواز شریف انجیو گرافی کرانے پر آمادہ ہیں, ان کے انکار کی بات درست نہیں ،محمد نواز شریف کی صحت اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی ذمہ دار عمران نیازی اور ان کی کم ظرف حکومت ہوگی۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف صاحب کو جناح ہسپتال میں آٹھ دن ہوگئے ہیں جہاں عارضہ قلب کے علاج کی کوئی سہولت میسر نہیں۔ انہوںن ے کہاکہ آخری میڈیکل رپورٹ میں انہیں ایسی علاج گاہ میں رکھنا تجویز کیا گیا جہاں عارضہ قلب کے علاج کی تمام مطلوبہ سہولیات فراہم ہوں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو جس طرح کی ہاسپٹل کنڈیشنز میں رکھا گیا ہے وہ ان کی صحت کیلئے مضر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی انا، ضد اور عناد پر پنجاب حکومت علاج میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عارضہ قلب کے مریض کو اتنے دن علاج سے دور رکھنا کس قانون، انصاف اور اخلاق کے معیار کے مطابق ہی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی انجیو گرافی کی اب تک اجازت نہ دینا مجرمانہ فعل ہے، انہوںنے کہاکہ انجیو گرافی کے عمل میں حکومت کی جانب سے دانستہ تاخیر صورتحال کو مشکوک بنا رہی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ نواز شریف انجیو گرافی کرانے پر آمادہ ہیں،ان کے انکار کی بات درست نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عارضہ قلب میں ایک ایک لمحہ قیمتی ہوتا ہے، حکومت ہفتوں اور مہینوں کی تاخیر سے ثابت کر رہی ہے کہ وہ کیا چاہتی ہی ۔ انہوںنے کہاکہ محمد نواز شریف کی صحت اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی ذمہ دار عمران نیازی اور ان کی کم ظرف حکومت ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات