وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے ملازمین کی معطلی کا فیصلہ واپس لے لیا

ملازمین بی او جی مسودے کی منظوری دینگے تب اس پر عمل کرینگے، وزیر صحت کی یقین دہانی

جمعہ 22 فروری 2019 14:35

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے ملازمین کی معطلی کا فیصلہ واپس لے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے ملازمین کی معطلی کا فیصلہ واپس لے لیا ۔ جمعہ کو پمز ملازمین کی جانب احتجاج کے دور ان وزیرصحت احتجاجی سٹیج پر پہنچے اور ملازمین معطلی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ یاد رہے کہ مظاہرین نے ای ڈی پمز کو ساتھ لانے پر منسٹر سے ملنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد وزیرصحت نے ای ڈی کیساتھ نہ آنے پرملازمین نے ملنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت عامر کیانی نے کہاکہ بورڈ آف گورنرز کی منظوری نہیں صرف بنیادی مسودے پر کام شروع ہوا۔ انہوںن ے کہاکہ ملازمین بی او جی مسودے کی منظوری دینگے تب اس پر عمل کرینگے۔ انہوںنے کہا کہ تمام احتجاج پر معطل ملازمین کو فوری بحال کرنے کا کہہ دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا سب بہترین ادارہ پمز ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ ملازمین پرسکون ہونگے تو مریضوں کو بہتر علاج میسر ہوسکے گا۔ انہوںنے کہاکہ 2019کو نرسنگ کا سال بھی قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :