Live Updates

الیکشن نتائج تبدیل نہ ہوتے تو آج اتنا برا معاشی بحران نہ ہوتا ،

نیب حکومت کی آلہ کاربنی ہوئی ہے‘مسلم لیگ (ن) لاہور ماہ میں ہی تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل گئی،عوام پر مسلط ٹولے سے نجات حاصل کرنا ہوگی‘پرویز ملک ، عمران نذیر ، علی پرویز ملک ،عامر خان

جمعہ 22 فروری 2019 15:09

الیکشن نتائج تبدیل نہ ہوتے تو آج اتنا برا معاشی بحران نہ ہوتا ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ الیکشن نتائج تبدیل نہ ہوتے تو آج اتنا برا معاشی بحران نہ ہوتا ،نیب حکومت کی آلہ کاربنی ہوئی ہے،6ماہ میں ہی تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل گئی،عوام پر مسلط حکمرانوں کے اس ٹولے سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز (ن) لیگ لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے لاہورمیں مختلف وقود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رہنمائوں نے کہا کہ وزراء نے کیا کیا ہے کہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا ہا ہے ، عوام مہنگائی کی وجہ سے فاقوں کشی پر مجبور ہیں ،لوگوں کی چھت اور روز گار چھینا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ملک پر اس وقت چوروں کی بارات مسلط ہے جس کے دلہا عمران خان ہیںجتنی جلدی ممکن ہو سکے عوام پر مسلط حکمرانوں کے اس ٹولے سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔انہوں ن یکہا کہ جب سے یہ ٹولہ اقتدار میں آیا ہے عوام اور ملک کے لئے یہ منحوس ثابت ہوا ہے،پورے ملک سے بجلی غائب گیس غائب مہنگائی زوروں پرنا اہل اور مینڈیٹ چوری کرنے والے حکمرانوں کی وجہ ترقی کی راہ پر گامزن ملک کو ایک بار پھر پتھر کے ور میں لے جایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن میں اگر نتائج تبدیل نہ کیے جاتے تو آج ملک میں اتنا برا معاشی بحران پیدا نہ ہوتانیب حکومت کے آلہ کار کا کام کررہا ہے۔6ماہ میں ہی تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل گئی،عمران خاں کو جعلی مینڈیٹ دیا گیا۔شہباز شریف کے بیان کردہ حقائق نے انجینئرڈ احتساب بے نقاب کردیا۔6 ماہ کے اندر حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔ رہنمائوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی سیاسی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارتی واویلا حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات