حکومت گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو ریلیف دے گی‘حافظ عمار یاسر

پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں‘وزیر معدنیات

جمعہ 22 فروری 2019 15:09

حکومت گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو ریلیف دے گی‘حافظ عمار یاسر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے ڈیفڈ پنجاب حکومت کا بہترین پارٹنر ہے اورموجودہ حکومت ڈیفڈ کے ساتھ شراکت داری کو مزید بڑھائے گی،حکومت گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو ریلیف دے گی۔ عوام کو ریلیف کے لئے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔

تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھا کر عوام کو سہولتیں دیں گے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہیومن ڈویلپمنٹ پر اخراجات پاکستان کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔ نئے پاکستان میں ہم نے عوام کومعیاری سہولتیں دے کر ان کا حق واپس کرنا ہے۔صوبے کے دور دراز علاقوں کو ترقی دے کر عوام کا احساس محرومی دور کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ تعلیم ،صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں برطانوی ادارے کے تعاون کی قدر کرتے ہیں۔ ڈیفڈ پنجاب حکومت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا اور ڈیفڈ بھی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں اپنی معاونت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :