Live Updates

پاکستان کا پانی کوئی نہیں روک سکتا،

بھارت کوشش کر کے دیکھے اسے فوری نتائج ملیں گے‘عمر ایوب پاکستان میں 20سے 25فیصدلوگوں کوابھی تک بجلی کی سہولت میسرنہیں ، ہم بجلی کے بند منصوبوں کو چلانا چاہتے ہیں لوگ اب شفاف سسٹم کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،پانچ سال بعد جب انتخاب میں جائیں گے تو سب کاموں کی وجہ سے عوام تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے‘وفاقی وزیر توانائی کا تقریب سے خطاب ،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 فروری 2019 15:12

پاکستان کا پانی کوئی نہیں روک سکتا،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان کا پانی کوئی نہیں روک سکتا،بھارت کوشش کر کے دیکھے تو اسے فوری نتائج ملیں گے،پاکستان میں 20سے 25فیصدلوگوں کوابھی تک بجلی کی سہولت میسرنہیں ، ہم بجلی کے بند منصوبوں کو چلانا چاہتے ہیں،لوگ اب شفاف سسٹم کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،پانچ سال بعد جب انتخاب میں جائیں گے تو سب کاموں کی وجہ سے عوام تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز 220 کے وی نیو کوٹ لکھپت گرڈ اسٹیشن میں ٹی ایس جی ٹریننگ سیمولیٹر کی افتتاحی تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ٹی ایس جی ٹریننگ سیمولیٹر جاپان کے تعاون سے 1 ارب روپے کی لاگت سے بنایا گیا،ٹریننگ سیمولیٹر میں این ٹی ڈی سی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین اور افسران کو گرڈ مینٹیننس اور آپریشن کی ٹریننگ دی جائے گی،ٹریننگ رئیل ٹائم آپریشنز پر بیسڈ ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی،ایم ڈی این ٹی ڈی سی ظفر عباس ،چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ ، ڈی ایم ڈی بشیر احمد بھٹی ، جنرل مینجر ٹیکنیکل سروسز گروپ این ٹی ڈی سی رانا عبدالجبار سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔عمر ایوب نے کہا کہ توانائی بحران ورثے میں ملا ہے، ہم نے ٹرا نسمشن سسٹم بہتر کرنا ہے،2030میں 55ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کرنی ہے،تیل سے بجلی کی پیداوار کم سے کم کرنی ہے ،تیل سے انحصار کم کر کے دفاعی لائن بھی مضبوط کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 20 سے 25 فیصدلوگوں کوابھی تک بجلی کی سہولت میسرنہیں ہے،اوسطا بجلی کا استعمال دنیا کی کئی ممالک سے کم ہے،ہم نے اپنی انرجی اور انڈسٹری کو افورڈایبل بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوری 2019ء میں چوری میں پانچ اعشاریہ دوفیصد تک کمی آئی ہے،بجلی چوری کی روک تھام سے 10 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے ۔جب بجلی چوری کم ہوگئی تو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا، بجلی کی قیمت کم ہوگی،ملک کے کئی اہم علاقوں سے کنڈاکلچرختم کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت اتنی تیزی سے ترقی کرے گی کہ توانائی کی بہت ضرورت ہو گی،ہمیں جدید ترین ٹرانسمشن سسٹم کی ضرورت ہے،50 ارب ڈالر سے زیادہ کی پاور اور ٹرانسمشن سسٹم میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،سعودی عرب بھی توانائی کے شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کی ترقی کے لئے توانائی کی ضرورت ہے،ہم پاکستان کے لوگوں کے لئے کام کر رہے ہیں،دیہی اور شہری علاقوں میں ہر شخص کو بجلی فراہم کرنا ٹارگٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کام بھی کرنا ہے شفاف انداز میں کرنا ہے،لوگ اب شفاف سسٹم کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔عمر ایوب بجلی کے بند منصوبوں کو چلانا چاہتے ہیں،پانچ سال بعد جب انتخاب میں جائیں گے تو سب کاموں کی وجہ سے عوام تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا پانی کوئی نہیں روک سکتا،بھارت پاکستان کے دریائوں کو روکنے کی کوشش کر کے دیکھ لے، پاکستان کے پانی کو روکا گیا تو نتائج فوری ملیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات