Live Updates

عوام کی حالت بدلنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا ،اہداف حاصل کریں گے‘عثمان بزدار

فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں،عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے،اسے ہر قیمت پرپورا کریں گے

جمعہ 22 فروری 2019 15:12

عوام کی حالت بدلنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا ،اہداف حاصل کریں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،انشا اللہ فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہداف حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن خوشحال ، ترقی یافتہ اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان ہے،عوام کی حالت بدلنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے،عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں،عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے،اسے ہر قیمت پرپورا کریں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تمام تر توانائیاں عوام کو بنیادی سہولتیں مہیا کرنے کیلئے صرف ہو رہی ہیں،سمت درست اور نیت نیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،انشا اللہ فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہداف حاصل کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات