اندرون اور بیرون ممالک جانے اور آنیوالی 9 پروازیں منسوخ ،23تاخیر کا شکار

،مسافروں کو مشکلات کا سامنا

جمعہ 22 فروری 2019 15:12

اندرون اور بیرون ممالک جانے اور آنیوالی 9 پروازیں منسوخ ،23تاخیر کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) لاہور ائیر پورٹ پر جمعہ کے روز بھی مختلف وجوہات کے باعث اندرون اور بیرون ممالک جانے اور آنے والی 9 پروازیں منسوخ اور 23تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 1306منسوخ ،پی آئی اے کی رحیم یار خان سے آنے والی پرواز 582منسوخ ،ائر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404منسوخ ،پی آئی اے کی بہاولپور سے آنے والی پرواز 655منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312منسوخ ، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 313منسوخ ،پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 583منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 654منسوخ اور ائر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405منسوخ ہوئی ۔

(جاری ہے)

کولمبو جانے والی پرواز 186ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ،ائر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز 410دس منٹ تاخیر سے روانہ ،قطر ائر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 621بیس منٹ تاخیر سے روانہ ،ایمرٹس ائر کی دبئی جانے والی پرواز 623پچیس منٹ تاخیر سے روانہ ،اتحاد ائر ویز کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242پچیس منٹ تاخیر سے روانہ ،ریاض جانے والی پرواز 318ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ،ترکش ائر کی استنبول جانے والی پرواز 715ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ،گلف ائر کی بحرین جانے والی پرواز 765چالیس منٹ تاخیر سے روانہ ،پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز 759تیس منٹ تاخیر سے روانہ ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 8313دس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی ۔

جبکہ کولمبو سے آنے والی پرواز 185چالیس منٹ تاخیر سے پہنچی،ریاض سے آنے والی پرواز 317چالیس منٹ تاخیر سے پہنچی،ترکش ائر لی استنبول سے آنے والی پرواز 714ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر سے پہنچی،گلف ائر کی بحرین سے آنے والی پرواز 764پچیس منٹ تاخیر سے پہنچی،قطر ائر ویز کی دوحہ سے آنے والی پرواز 628تیس منٹ تاخیر سے پہنچی ۔ اس کے ساتھ پی آئی اے کی مدینہ سے آنے والی پرواز 748،ایمرٹس ائر کی دبئی سے آنے والی پرواز 624،چائنہ ائر کی گوانگزوسے آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز 204،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 652،پی آئی اے کی ٹورنٹو جانے والی پرواز 797،پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز 203 اور پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303تاخیر کا شکار رہی ۔