ٹریفک میں خلل ڈالنے کی کسی کو بھی ہرگز اجا زت نہیں دی جا ئے گی‘ڈی ایس پی ٹریفک گوجرہ

غیر قانو نی رکشہ سٹینڈ قائم کرنا اور کم عمر رکشہ ڈرائیورو ں کے خلاف سخت قانو نی کا رروائی عمل میں لا ئی جا رہی ہے

جمعہ 22 فروری 2019 15:12

ٹریفک میں خلل ڈالنے کی کسی کو بھی ہرگز اجا زت نہیں دی جا ئے گی‘ڈی ایس ..
گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) غیر قانو نی رکشہ سٹینڈ قائم کرنا اور کم عمر رکشہ ڈرائیورو ں کے خلاف سخت قانو نی کا رروائی عمل میں لا ئی جا رہی ہے ٹریفک میں خلل ڈالنے کی کسی کو بھی ہرگز اجا زت نہیں دی جا ئے گی ان خیا لات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک مہر محمد سعید نے میو نسپل کمیٹی گوجرہ کے جنا ح ہا ل میں منعقدہ ٹریفک آ گاہی سیمینار سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔

اس موقع پر انکر وچمنٹ انسپکٹر سلیما ن خا ن ، پی آ ر او ڈی پی ٹوبہ ٹیک سنگھ عطا ء اللہ سمیت رکشہ یو نین کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک مہر سعید نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں رکشہ ڈرا ئیورو ں کو ٹریفک قوانیں کی لا علمی کی وجہ سے حا دثا ت میں آ ضا فہ ہو رہا ہے چنگ چی رکشہ پر کم عمر بچے ڈارئیور نگ کر رہے ہیں جنہیں شہریو ں کی زندگیو ں سے کھیلنے کی ہر گز اجا زت نہیں دیں گے انہو ں نے ٹریفک عملہ کو ہدا یت کہ کم عمر رکشہ ڈرا ئیورو ں کے خلاف سخت قانو نی کا رروائی عمل میں لا ئیں انہو ں نے کہا کہ گلیو ں اور بازارو ں میں غیر قانو نی رکشہ سٹینڈ فوری طور پر ختم کر دیئے جا ئیں تاکہ شہریو ں کی مشکلا ت میں اضا فہ نہ ہوسکے ڈی ایس پی مہر محمد سعید نے کہا کہ گوجرہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے مین چکو ک میں رکشہ کھڑے نہ کئے جا ئیں انہو ں نے کہا کہ ٹریفک قوا نین پر عمل درآ مد سے ہی حا دثا ت میں کمی لا ئی جا سکتی ہے ، شہریو ں کی زندگیو ں کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

تیز رفتاری پر بھی کنٹرول کرکے ٹریفک حادث میں کمی لا ئی جا سکتی ہے دیر سے پہنچنا نہ پہنچنے سے بہتر ہے ۔انہو ں نے کہا کہ والدین اپنے چھوٹے بچو ں کو موٹر سا ئیکل ہرگز نہ چلا نے دیں اور بڑے موٹر سا ئیکل چلا تے ہوئے ہیلمنٹ کا استعمال کریں ۔تاکہ ٹریفک حادثا ت میں اموات کی شرع میں اضا فہ روکا جا سکے۔ انہو ں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور لا ئوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی نہ کریں انہو ں نے ٹریفک پولیس کو سختی سے ہدا یت کی کہ رکشہ پر اونچی آ واز میں ٹیپ ریکا رڈ چلا نے والو ں کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہوئے مقدمات درج کرائے جا ئیں سیمینا ر میں شہریو ں اور رکشہ ڈرائیو رو ں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی مقامی شہریو ں نے کہا کہ چوک ملکا نوالہ ، قا ئد اعظم روڈ ، نیشنل بنک ، گڈا خا نہ چوک ، ریلوے پھا ٹک پر غیر قانو نی رکشہ سٹینڈ ختم کرائے جا ئیں تاکہ بازار میں آ نے والے مرد و خواتین آسا نی سے گزر سکیں اس موقع پر میو نسپل کمیٹی کے انکرو چمنٹ انسپکٹر سلیما ن خا ن نے بھی خصوصی بر یفنگ دی ۔