ہرسطح پرریلوے میں بہتری لانے کا ارادہ رکھتے ہیں‘شیخ رشید

ٹیم ورک بہترہوگا توسروس فراہمی میں واضح فرق آئے گا‘وزیر ریلویز کی زیر صدارت اجلاس

جمعہ 22 فروری 2019 15:54

ہرسطح پرریلوے میں بہتری لانے کا ارادہ رکھتے ہیں‘شیخ رشید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے افسران سے کہا ہے کہ ٹرین آپریشن بہترکرنے کے حوالے سے جذبہ پیدا کریں۔لاہور میں وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی زیرصدارت ریلوے افسران کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نوجوان افسران کھل کرمسائل کی نشاندہی کریں، ٹرین آپریشن بہترکرنے کے حوالے سے جذبہ پیدا کریں۔وفاقی وزیر ریلویز نے کہا کہ ٹیم ورک بہترہوگا توسروس فراہمی میں واضح فرق آئے گا، آپ کے ساتھ بیٹھوں گا، ریلوے مسافروں کی بہتری کے لیے آئیڈیازدیں۔شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ہم ہرسطح پرریلوے میں بہتری لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :