پنجاب حکومت نے احتجاج، دھرنوں اور شاہراہیں بلاک کرنے کے معاملے پر ریڈ زونز بل 2018ء کی منظوری دیدی

اسمبلی سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا ،احتجاج کی جگہ پر پانی، بجلی اور واش رومز مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہو گی

جمعہ 22 فروری 2019 15:54

پنجاب حکومت نے احتجاج، دھرنوں اور شاہراہیں بلاک کرنے کے معاملے پر ریڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پنجاب حکومت نے احتجاج، دھرنوں اور شاہراہیں بلاک کرنے کے معاملے پر ریڈ زونز بل 2018ء کی منظوری دیدی،اسمبلی سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا ۔ بل کے مطابق حساس عمارتیں، کمرشل، تجارتی مقامات کو ریڈ زونز قرار دیا جا سکتا ہے، کسی بھی شاہراہ پارک، شادی ہال، پٹرول پمپس کے مقامات کو بھی ریڈ زونز قراردیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنراور ڈی پی او کسی بھی جگہ کو ریڈ زون قرار دے سکتے ہیں۔ ریڈ زون میں احتجاج پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار تا 1 لاکھ تک جرمانہ ہو سکے گا۔بل کے مطابق احتجاج کے لئے حکومت جگہ مختص کرے گی ، احتجاج کی جگہ پر پانی، بجلی اور واش رومز مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہو گی، احتجاج کرنے والوں کو سہولیات سے متعلق فیس بھی ادا کرنا ہو گی۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے مطابق ریڈ زونز بل کی منظوری دی جا چکی ہے اور جلد اسمبلی سے منظوری لے کر عملدرآمد کیا جائے گا۔