مردان کے 8 من وزنی خان بابا کا بھارت کو منہ توڑ جواب

کشمیری بھائی فکر نہ کریں ایک دن کشمیر بنے گا پاکستان،ہمیں بھارت پر اپنی گولیاں ضائع کرنے کا شوق نہیں،لاتوں اور تھپڑوں سے مقابلہ کریں گے،صرف دعوے نہیں بلکہ واقعی دہلی میں جاکر چائے پیئیں گے، خان بابا کا پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 فروری 2019 15:23

مردان کے 8 من وزنی خان بابا کا بھارت کو منہ توڑ جواب
مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2019ء) : مرادن کے معروف خان بابا نے ایک ویڈیو میں بھارت کو منہ تو ڑ جواب دیا ہے۔8منی وزنی خان بابا کا کہنا ہے کہ ہم تم لوگوں سے بندوقوں سے نہیں بلکہ تھپڑوں سے حملہ کریں گے۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ یہ ویڈیو میری کشمیر کے بھائیوں کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ بلکل بھی فکر نہ کریں ہم آپ لوگوں کے ساتھ ہیں اور ایک دن کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

اور ہم سارے پاکستانی چاہے،سندھی ہوں،بلوچی،پنجابی یا پھر پٹھان ہوں ہم سب کشمیر کے ساتھ ہیں۔انڈیا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لیے میرا ایک پیغام ہے کہ آپ لوگوں نے تو ہم پر حملہ نہیں کیا صرف دھمکیاں دی ہیں لیکن ہم مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔آپ لوگوں نے لاہور میں آکر چائے پینے کا دعویٰ کیا تھا لیکن پورا نہیں کیا لیکن انشاءاللہ ہم آئیں گے اور دہلی میں چائے پیئیں گے۔

(جاری ہے)

اور ہم تمہیں بندوقوں سے نہیں بلکہ تھپڑوں اور لاتوں سے ماریں گے کیونکہ ہمیں تم لوگوں پر اپنی گولیاں خراب نہیں کرنی۔واضح رہے بھارت کو بہادرانہ انداز میں جواب دینے والے یہ شخص مردان میں خان بابا کے نام سے مشہور ہیں۔خان کا بابا کا وزن ہی ان کی پہچان ہے۔2برس قبل ایک انٹرویو میں خان بابا کا کہنا تھا کہ میرا وزن 436 کلو گرام ہے۔ خان بابا نے بتایا کہ آئندہ مستقبل میں میرا ارادہ زیادہ سے زیادہ وزن اٹھانے اور اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لینا ہے تاکہ اپنے ملک کا نام روشن کر سکوں۔

خان بابا کی شہرت اور مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ یہ جہاں بھی جاتے ہیں انہیں دیکھنے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کے خواہشمند لوگوں کی قطار لگ جاتی ہے۔اور اب خان بابا بھارت کو دئیے گئے جواب کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کی اس ویڈیو کو خوب سراہا جا رہا ہے اور صارفین کا کہنا ہے ک انڈیا کے لیے تو ہمارے خان بابا کا ایک تھپڑ ہی کافی ہے۔خان بابا کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجیے: