نیب ہمارے خلاف کاروائی کر رہی ہے، احسان الحق باجوہ

آج تک 22 بلین سے زیادہ رقم پاکستان بھیجی ہے جس کی منی ٹریل میرے پاس موجود ہے، نیب مجھے بلائے گا تو پیش ہو جائونگا، گفتگو

جمعہ 22 فروری 2019 16:01

نیب ہمارے خلاف کاروائی کر رہی ہے، احسان الحق باجوہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسان الحق باجوہ نے کہا ہے کہ نیب ہمارے خلاف کاروائی کر رہی ہے ، آج تک 22 بلین سے زیادہ رقم پاکستان بھیجی ہے جس کی منی ٹریل میرے پاس موجود ہے، نیب مجھے بلائے گا تو پیش ہو جائونگا ۔ جمعہ کو ن لیگی رکن قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کے خلاف کاروائیاں ہو رہی ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ میرا کاروبار پچھلے 25 برس سے دبئی اور یورپ کے ممالک میں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے آج تک 22 بلین سے زیادہ رقم پاکستان بھیجی ہے جس کی منی ٹریل میرے پاس موجود ہے ، انہوں نے کہاکہ نیب ہمارے خلاف کاروائی کر رہی ہے ،حکومت نیب کے ساتھ ملکر ملک کو کس طرف دھکیل رہی ہے انہوں نے کہاکہ انکوائری کریں جس کے خلاف واقعی کوئی ثبوت ہوں ان کے خلاف کاروائی کی جائے ،ویسے ہی ہر کسی کو نشانہ نہ بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آغا سراج درانی کو کیوں گرفتار کیا گیا مجھے نیب بلائے گا تو پیش ہوں گا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم شریف لوگوں کو پاکستان مین کام کرنے دیا جائیگا تو میں ان لوگوں مین سے ہوں گا جو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب کی کاروائیوں سے ہر بندہ ڈرا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں یہاں کون سرمایہ کاری کرے گا