Live Updates

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری حلیم عادل شیخ کی عمران خان سے ملاقات ، سندھ کی صورتحال پر گفتگو

احتساب سے بھاگنے کیلئے سیاست کا سہارا لیا جارہاہے، قوم کی لوٹی گئی دولت ہضم نہیں ہونے دیں گے،حلیم عادل شیخ

جمعہ 22 فروری 2019 16:07

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری حلیم عادل شیخ کی عمران خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری حلیم عادل شیخ نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔سندھ میں پارٹی کے تنظیمی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ۔ حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ سندھ کے عوام تبدیلی کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کے عوام کی آخری امید ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سندھ کے وسائل کو بیرحمی سے لوٹا گیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے باسیوں کو بھوک، بیماری اور افلاس کے حوالے کردیا گیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ احتساب سے بھاگنے کیلئے سیاست کا سہارا لیا جارہاہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قوم کی لوٹی گئی دولت ہضم نہیں ہونے دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات